اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیاء کا زیراہتمام محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

منہاج القرآن بریشیاء کے زیر انتظام مورخہ 20 جنوری 2014 کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقادکیا گیا جس میں بریشیاء اور گرد ونواح سے کثیر تعداد میں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ ہالینڈ سے علامہ حافظ نذیر احمد قادری نے خصوصی شرکت کی۔ نقابت کے فرائض وقار احمد قادری نے ادا کئے۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حاجی محمد الیاس نے حاصل کی۔ بریشیاء کے مشہور و معروف ثناء خواں مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کئے، جن میں اویس برادران، عدیل تبسم، حسنین سلیم منچلا، محمد جہانزیب مٹھو شامل تھے۔ خصوصی خطاب کے لئے حافظ نذیر احمد قادری صاحب کو دعوت دی گئی۔ آپ نے میلاد انبیاء قرآن مجید کی روشنی میں بڑے خوبصورت پرائے میں پیش کیا، بعد ازاں موضوع کے حوالے سے ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قرآن وحدیث کی روشنی میں پیش کیا۔ آج کے دور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اسلام کے اس پیغام کو لے کر پاکستان جارہے ہیں اور آپ بھی آقاکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس دین کے نفاذ میں اس مشن کا اس جماعت کا حصہ بنیں۔ تاکہ پاکستان کی تقدیر بدلے اور مصطفوی انقلاب کا سویرا جلد طلوع ہو۔

اختتام پر آقاکریم کی ذات مقدسہ پر درود وسلام پڑھا گیا اور خصوصی دعا کی گئی۔ حاضرین کی تواضع ضیافت میلاد سے کی گئی۔

رپورٹ: حسنین سلیم منچلا

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top