UN کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین القادری

بھارت اور پاکستان کو ڈائیلاگ کے ذریعے متنازعہ امور کا حل نکالنا ہو گا
حکومت پاکستان عالمی سطح پر کشمیر کے مسئلے کو اٹھانے کیلئے سفارتی سطح پر کام کو بڑھائے

پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء کے امن اور ترقی کیلئے حکومت کشمیر پالیسی کو واضح کرکے اس پر عمل درآمد کرے اور صرف 5فروری کو بیانات کی رسم سے باہر نکل کر مسئلے کے حل کو یقینی بنانے پر محنت کرے۔ UN کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے اس حوالے سے بھارتی حکومت بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے۔ حق خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے۔ بھارت اور پاکستان کو ڈائیلاگ کے ذریعے متنازعہ امور کا حل نکالنا ہو گا، جنگیں مسائل کا حل نہیں ہیں۔ غربت، بے روزگاری، انتہا پسندی اور دہشت گردی دونوں ممالک کے مشترکہ مسائل ہیں، بھارت اور پاکستان کو ان کے حل کی طرف بڑھنا ہو گا۔ تنازعات کا حل ہمیشہ ڈائیلاگ سے نکلتا ہے جنوبی ایشیاء کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ دونوں ممالک اچھے ہمسایوں کی طرح رہیں۔ دونوں ممالک باہمی اعتماد کے رشتے کو بڑھائیں۔ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کی طرف بڑھے۔ بھارت UN کی قراردادوں کا احترام کرتے ہوئے اپنی کشمیر پالیسی کو بدلے اور خطے کے وسیع تر مفاد کے تناظر میں آ گے بڑھے۔ حکومت پاکستان عالمی سطح پر کشمیر کے مسئلے کو اٹھانے کیلئے سفارتی سطح پر کام کو بڑھائے تاکہ دنیا کو کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے آگاہی ہو۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top