چکوال: منہاج القرآن اسلامک سینٹر کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی (ص) اور تقریب ردائے فضیلت

چکوال () منہاج القرآن اسلامک سنٹر چک بھون کے زیراہتمام آٹھویں سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تقریب ردائے فضلیت کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلا م پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خواں بچیوں نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ تبریک پیش کیا۔ اس موقع پر ننھی بچیوں میں ماہ رخ زہرا اور دعا زینب نے اسماء الحسنی اور درود تاج سے حاضرین کے دل موہ لیے اور مرکزی منہاج نعت کونسل نے دف کیساتھ نعتیں پڑھ کر ایک سماں باندھ دیا۔

محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے سیدہ نادیہ مظہر نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منانا عین حق ہے۔ آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے محبت والفت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ آخر میں حفظ قرآن کریم مکمل کرنے والی بچیوں کو ردائے فضیلت دی گئی اور ان بچیوں کو علاقہ بھر سے آئی ہوئی خواتین نے مبارکباد پیش کی۔ چوہدری نذر حسین منتظم اعلیٰ منہاج القرآن اسلامک سنٹر چک بھون نے تمام انتظامات کو احسن طریقے سے سر انجام دیا اور پروگرام میں آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top