فرانس: منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس کے زیر اہتمام تیسری سالانہ شب التجاء

منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 31 دسمبر 2013 بروز منگل تیسری سالانہ محفل شب التجاء انتہائی ادب احترام سے منائی گئی، شب التجاء کی اس خوبصورت روحانی و نورانی اور وجدانی محفل پاک میں خصوصی شرکت پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مہمان علامہ سید فرحت حسین شاہ مرکزی ناظم علماء کونسل نے کی۔ محفل میں ملک شبیر احمد اعوان (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس)، سلیم گھمن ( ناظم مالیات منہاج القرآن انٹرنیشنل)، صدر منہاج یوتھ لیگ فرانس چوہدری ظہیر عباس گجر، ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس نعیم چوہدری، چوہدری اعظم صدر منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن، حاجی حمید اللہ ناظم تربیت، عامر جواد بٹ، سینئرنائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس،چوہدری اشرف اور منظور بھٹی، چوہدری حاجی نعیم جوڑا، چوہدری اشرف (پوتوکمبوں)، حاجی ثنااللہ (پوتوکمبوں)، حاجی الطاف حسین ناظم مالیات منہاج ویلفیئر فرانس، شبیر حسین شاہ،غلام مجتبی، چوہدری شھباز،حاجی بابو خان شامل تھے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کی طرف سے چوہدری رازق حسین گجر(ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس)، حاجی خلیل (سرپرست)، زاہد محمود چشتی (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس)، راحت حسین (سیکرٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس)، صابر حسین (نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس)، غلام فرید (سابقہ ناظم مالیات منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس)، فلک شیر، طارق بٹ اور بابو خان نے خصوصی شرکت کی اور ان کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کی ایگزیکٹو اور منہاج یوتھ لیگ گارج لے گونس فرانس کی ایگزیکٹوکی شرکت کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی، عوام کی سہولت کے لئے منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کے تینوں ہالوں میں ٹی وی سکرین لگائی ہوئی تھی۔

شاندار پروگرام کا باقاعدہ آغاز شام 09 بجے آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری نورالامین قادری نے حاصل کی، اس کے بعد حاضرین مجلس نے مکمل یکسوئی کے ساتھ اجتماعی طورپر آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں درود وسلام کے پھول نچھاور کئے۔پھر بالترتیب حنیف مغل، نعمان صابر، حاجی محمد الطاف، حافظ محمد معظم، منہاج نعت کونسل فرانس، عدنان صابر، راجہ رضوان اور زاہد محمود چشتی نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ نہایت خوبصورت اندازمیں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

چوہدری رازق حسین گجر(ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس) نے علامہ سید فرحت حسین شاہ مرکزی ناظم علماء کونسل اور ان کے ساتھ تشریف لائے ہوئے دیگر مہمان گرامی قدر کو خوش آمدید کہا اور نہایت ہی احسن انداز میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادر ی (بانی و سرپرست اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل ) اور تحریک منہاج القرآن کا تعارف کروایا اس کے علاوہ آپ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کو اورمنہاج یوتھ گارج لے گونس فرانس کو اس خوبصورت روحانی ونورانی اور وجدنی محفل پاک کے انعقاد پر خصوصی مبارک باد پیش کی۔

علامہ سید فرحت حسین شاہ مرکزی ناظم علماء کونسل پاکستان نے تقویٰ کے عنوان تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی خوش قسمتی ہے کہ ہم نئے سال کا آغاز اللہ اور اسکے رسو ل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام سے کر رہے۔ اس کے بعد انہوں نے رقعت آ میز دعاکروائی جس سے تینوں ہالوں میں موجودہ حاضرین کی آنکھوں سے آنسوں جاری ہوئے اور لوگ رو رو کر انپے رب اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یاد کرنا شروع ہوگئے۔ اس کے بعد سب نے ملکر آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود وسلام پیش کیا اس کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس کی طرف سے پرتکلف ضیافت کروائی۔

رپورٹ: رازق حسین گجر

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top