اے آر وائی پر حملے کی مذموم کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

پشاور میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں میجر کی شہادت قابل مذمت اور دہشت گردی کی بدترین کاروائی ہے

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اے آر وائی کے ہیڈ آفس پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ، حق اور سچ کا گلہ گھوٹنے کے مترادف ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اے آر وائی کو سچ اور حق کی آواز اٹھانے اور کرپٹ مافیا کا پردہ چاک کرنے اور ان کی سازشوں کو بے نقاب کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پشاور میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی بھی مذمت کی ہے اور پاک فوج کے میجر کی شہادت قابل مذمت اور دہشت گردی کی بدترین کاروائی قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جرات مندانہ فیصلہ کرنا ہوگا جس میں حکمران ناکام نظر آ رہے ہیں۔ دہشت گردی کا تسلسل حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ حکومت آہنی ہاتھوں سے مفلوج ہوچکی ہے۔ انہوں نے پاکستانی عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی جیسے قومی المیے سے نمٹنے کے لئے عوام کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top