اسلام آباد: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام قائد ڈے کے سلسلہ میں سیمینار کا انعقاد

ڈاکٹر طاہرالقادری حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیں، عوام کو کرپٹ نظام سے نجات دلا کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایشاء کا ٹائیگر بنانا چاہتے ہیں
ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی، فکری اور تحقیقی خدمات آنے والی نسلوں کے لئے بہت بڑا خزانہ ہیں۔ میمونہ منیر

منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر نصرت امین نے کہا کہ ہم سب مائیں، بہنیں، بیٹیاں اپنے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کے خواب کی تکمیل کے لئے برسرپیکار ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان کو ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتے ہیں اور وطن عزیز میں حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ وہ عوام کو کرپٹ نظام سے نجات دل اکر پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایشاء کا ٹائیگر بنانا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈاکٹر طاہرالقادری کے 63 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ’’ڈاکٹر طاہرالقادری کا پاکستان‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سلطانہ فاؤنڈیشن کی ڈائیریکٹر میمونہ منیر، فقراز بیگم، سحربٹ، نبیلہ پروین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ایم ایس ایم کی ناظمہ سحر بٹ نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین اپنے قائد کے شانہ بشانہ انقلاب کی منزل کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گی۔ نبیلہ پروین نے کہا کہ قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان دیا اور آج ڈاکٹر طاہرالقادری قائدانقلاب کی صورت میں پاکستان کو بچانے کے لئے آئے ہیں۔ وہ کل کے قائداعظم تھے، یہ آج کے قائداعظم ہیں، ہمیں چاہئیے کہ ملک میں حقیقی تبدیلی اور کرپٹ نظام کے خاتمے کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کادست و بازو بن جائیں۔ ڈائیریکٹر سلطانہ فاؤنڈیشن میمونہ منیرنے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی، فکری اور تحقیقی خدمات آنے والی نسلوں کے لئے بہت بڑا علمی خزانہ ہے جس سے استفادہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں خواتین شریک تھیں۔

تقریب کے آخر میں درود وسلام کی گونج میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کاکیک کاٹا گیا۔ مقررین نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی امت مسلمہ اور پاکستان کے لئے کی جانے والی خدمات اور حالات زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی درازی عمر اور گزشتہ دنوں ایف سی کے 23 اہلکاروں اور بم دھماکوں اور خودکش حملوں میں ہزاروں شہداء کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی۔ دوران تقریب ہال انقلاب لائیں گی طاہر تیری بیٹیاں۔ انقلاب، انقلاب مصطفوی انقلاب کے نعروں سے گونجتا رہا۔ ایم ایس ایم کی نوجوان بیٹیوں کا جذبہ دیدنی تھا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top