امریکہ: نیو جرسی میں محفل گیارہویں شریف کا انعقاد

منھاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیو جرسی میں 15 فروری 2015 کو بڑی گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا اغاذ تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت قاری سیف النبی نے حاصل کی۔ بعد ازاں سلسلہ نعت خوانی کا آغاز کیا گیا، نعت خواں حضرات نے اپنے اپنے مخصوص انداذ میں نعتیں اور منقبت غوث اعظم پڑھنے کا شرف حاصل کیا۔ نعت خواں حضرات میں محمد سوید بھائی،محمد اقبال بھائی، شوکت شیخ،عزیر احمد، منظور الٰہی، محمد اصغر چوہدری اور محمد ارشد کے نام شامل ہیں۔ اس محفل کی انتظامیہ محمد الیاس بھائی،محمد سلیم بھائی اور ان کی ٹیم نے بڑی محنت سے کام کیا اور اس محفل کو کامیاب بنایا۔

محفل میں خطیب اعظم نیوجرسی سٹی علامہ قاری محمد سیف النبی اور صدر تحریک منھاج القرآن یونیورسٹی محمد امجد نے خصوصی شرکت فرمائی۔ ان کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ محفل میں خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر منھاج القرآن سینٹر نیو جرسی علامہ محمد شریف کمالوی نے کہا کہ جس طرح حضورصلی اللہ علیہ والہ وسلم انبیاء کے سردار اور سلطان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اولیا کا ذکر کرنا ان سے محبت کی دلیل ہے اور قیامت کے دن انسان اسی کے ساتھ اٹھایا جائے گا جس کے ساتھ اسے محبت ہو گی۔

بعد ازاں محفل سے خطاب کرتے ہوۓ قاری سیف النبی نے کہا کہ آج کے دور میں بھی اولیا موجود ہیں لیکن ان کی پہچان کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولیا اللہ کے دوست ہوتے ہیں اور اللہ تعالٰی انہیں خاص عنایات اور کرامتوں سے نوازتا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اولیا کی مختلف کرامات کا ذکر کرتے ہوۓ پیغام یہ دیا کہ ہم سب کو اللہ سے محبت اور ان کا ادب کرنا چاہیے۔خطاب کے بعد نماز عشاء عطا کی گئی۔ بعد اذاں آقا کی بارگاہ میں سلام پیش کیا گیا، محفل کا اختتام دعائیہ کلمات پر کیا گیا۔

رپورٹ: شرجیل احمد

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top