چکوال: محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

چکوال () چشتیہ مسجد کی تعمیر نو کے سلسلے میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی۔ پروگرام حاجی محمد صابر کی زیر نگرانی منعقد ہوا جس میں خصوصی خطاب شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہر القادری علامہ محمد اعجاز ملک نے کیا۔ یہ کانفرنس پیر حسنین محمود سیفی کی زیرصدارت اور زیر سرپرستی سید محمد اجلال الحسنین شاہ منعقد ہوئی۔ چکوال کے جید علمائے کرام کو پروگرام کے کوآرڈینیٹر حاجی محمد صابر اور محمد یوسف نقی نے دعوت نامے جاری کیے تھے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری صفدر علی چشتی کو حاصل ہوئی۔ جبکہ بارگارہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں محمد وسیم سیفی، انجم مصطفی، فرحان طارق نے نذارنہ عقیدت پیش کیا۔ نقابت کے فرائض توقیر عباس مغل نے سرانجام دیے پیر سید محمد اجلال الحسنین شاہ نے مختصر مگر بڑا مدلل اور جامع خطاب کیا۔

علامہ محمد اعجاز ملک نے خطاب کرتے ہوئے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس بہت ہی احسن انداز سے بیان فرمائی اور کہا کہ اس دور میں اسلام دشمن عناصر نے ذاتی بغض وحسد کی بنا پر آقا نامدار صلی اللہ علیہ وآّلہ وسلم کو تکالیف پہنچائیں اور اسلام کی سراسر مخالفت کی۔ آج اسلام کا سب سے بڑا دشمن پاکستان میں رائج یزیدی نظام ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اس نظام کو جڑ سے اکھاڑا جائے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top