منہاج القرآن انٹرنیشنل نے Android پر عرفان القرآن کے اردو/ انگریزی ترجمہ کی App جاری کر دی

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے 19 فروری 2014ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کے موقع پر Android سسٹم کے لئے نئی App متعارف کروائی گئی، جس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا ترجمہ قرآن مجید "عرفان القرآن" اردو اور انگریزی میں The Glorious Qur'an کے نام سے موجود ہے۔ یہ App گوگل پلے سٹور پر مفت ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب ہے۔

  • قرآن مجید کے متن اور ترجمہ کے مطالعہ کی سہولت
  • درجنوں قراء کرام کی خوبصورت آواز میں تلاوت سننے کی سہولت
  • کسی مخصوص آیت کریمہ کو ڈھونڈنے کے لئے عربی، اردو، انگلش ٹیکسٹ میں search کی سہولت
  • سورتوں اور پاروں کی شکل میں ڈسپلے کی سہولت
  • عبارت کو کاپی کرکے کسی دوسری ایپلی کیشن میں بطور حوالہ پیسٹ کرنے کی سہولت
  • مختلف رنگوں کے انتخاب کی آپشن

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے عرفان القرآن کی Windows App پہلے سے جاری کی جا چکی ہے۔ iOS سسٹم کے لئے بھی عنقریب اسی طرح کی App متعارف کروائی جائے گی، جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top