ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام غریب کو حکمرانی دلانے کا پیغام ہے اسی میں پاکستان کی بقا ہے۔ شیخ زاہد فیاض

موجودہ دور میں نوجوانوں کیلئے جس سمت کام کرنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ انقلاب کا راستہ ہے
نوجوان حقیقی تبدیلی کے لیے ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلابی پیغام کو گھر گھر پہنچائیں
شیخ زاہد فیاض کی پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے عہدیداران کے اجلاس میں گفتگو

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے کہا ہے کہ آج کے دور میں نوجوانوں کیلئے حصول علم کے بعد جس سمت کام کرنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ پرامن انقلاب کا راستہ ہے۔ کسی عمل کا اجر ہر زمانے میں ایک سا نہیں رہتا جس طرح کسی خاص مقصد کے حصول کیلئے وقت اور زمانے کے بدل جانے سے حکمت عملی تبدیل کر لی جاتی ہے اسی طرح اعمال کے نتائج کے حصول کیلئے بھی درست وقت کا انتخاب ضروری ہوتا ہے۔ انسان کا عمل ایک وقت میں نتیجہ خیز اور دوسرے وقت میں وہی عمل غیر موزوں ہو سکتا ہے۔ موجودہ دور میں عبادت کا انداز راہ انقلاب ہے اور رسم شبیری ادا کرنے میں خدا کی رضا ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے نوجوانوں کو جذبوں، ولولوں اور صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام غریب عوام کو حکمرانی دلانے کا پیغام ہے اسی میں پاکستان کی بقا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے عہدیداران کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شعیب طاہر، عتیق الرحمان چوہدری، حافظ وقار قادری اور شہزاد قادری بھی موجود تھے۔ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ تبدیلی کا وقت آج ہے، نوجوان حقیقی تبدیلی کیلئے موجودہ عوام دشمن نظام کو مسترد کر دیں۔ آج اگر کوئی پاکستان کی بقا و سلامتی کیلئے کام کرنا چاہتا ہے تو وہ راہ انقلاب پر نکلے۔ پاکستان عوامی تحریک کا پیغام دوسری جماعتوں سے جدا اس لئے ہے کہ پاکستان عوامی تحریک موجودہ کرپٹ نظام انتخاب و سیاست کو جڑ سے اکھاڑنا چاہتی ہے جبکہ دوسری جماعتیں کسی نہ کسی طور پر کرپٹ نظام کو ہی سپورٹ کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے حقیقی تبدیلی کا روڈ میپ دے دیا ہے جو انقلاب کیلئے ایک کروڑ افراد کی تیاری ہے۔ نوجوان حقیقی تبدیلی کے لیے ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلابی پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top