بنیادی ضروریات سے محرومی پاکستانی عوام کا مقدر بنا دی گئی ہے۔ حافظ غلام فرید

بجلی کی قیمتوں میں آئے روز کے اضافے نے پاکستانیوں کو بے حال کر دیا ہے
ڈاکٹر طاہر القادری کی اہل و مخلص قیادت ہی ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لا سکتی ہے

پاکستان عوامی تحریک لاہور کے ناظم حافظ غلام فرید نے کہا ہے کہ پاکستان قیادت کے بد ترین بحران کا شکار ہے اور اس کا المیہ یہ ہے کہ اقتدار پر براجمان لیڈر نہیں ہیں اور حقیقی لیڈر اقتدار میں نہیں ہیں۔ عوام کو موجودہ استحصالی نظام کے خلاف اٹھنا ہوگا تاکہ حقیقی قیادت ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال سکے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے عفریت نے جبڑے کھول کر عوام کو نگلنا شروع کردیا ہے۔ دہشت گردی، کرپشن، لوڈ شیدنگ اوربے روز گاری کے عذاب نے 18کروڑ عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ اعصاب شکن لوڈ شیڈنگ کے باعث مزدور بے روزگار ہیں اور دو لقموں کا حصول بھی ناممکن بن گیاہے۔ بجلی کی قیمتوں میں آئے روز کے اضافے نے پاکستانیوں کو بے حال کر دیا ہے۔ حکومت فوری طور پر بجلی کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے کو واپس لے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک لاہور کی سنٹرل کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری افضل گجر، الطاف رندھاوا، حاجی اسحق اور ثناء اللہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ضروریات سے محرومی پاکستانی عوام کا مقدر بنا دی گئی ہے۔ مسائل کی دلدل میں دھنسے پاکستان کے مقتدر طبقوں کو احساس نہیں کہ اس کے وجود کو کتنے خطرات لا حق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی اہل و مخلص قیادت ہی ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لا سکتی ہے۔ ظلم اور استحصال کے اس کرپٹ اور عوام دشمن نظام کو بدلنے کیلئے عوام پاکستان عوامی تحریک کی کال پرگھروں سے نکلیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی پر امن انقلابی جدوجہد انشا اللہ سبز انقلاب بپا کرے گی اور کروڑوں عوام کی طاقت سے ہمہ گیر انقلاب ضرور آئے گا۔ قوم کے نوجوانوں نے ملک بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا آج نوجوانوں کو ہی ملک بچانے کیلئے آگے آنا ہو گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top