پشاور: افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان عوامی تحریک کا مظاہرہ

ریاست پاکستان کے تحفظ اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر میں ضلعی سطح پر تمام شہروں میں مظاہرے کئے۔ پشاور میں بھی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، جس میں پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن علماء کونسل ونگ، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان اور عہدیداران نے بھرپور شرکت کی اور افواج پاکستان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کی۔ مظاہرہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدر خالد محمود درانی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے پاکستان وجود میں آّیا اس وقت سےچند استحصالی قوتیں پاکستان اور اس کے دفاعی اداروں کو کمزور اور بدنام کرنے کی سازشیں اور منصوبے بنا رہے ہیں۔ اس امر کی نشاندہی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گزشتہ کئی دہائیوں میں بار ہا کی ہے۔ اسی ایجنڈا کے تحت چند روز قبل انہی استحصالی قوتوں نے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ریاست پاکستان کے دفاعی اداروں کو غلط پروپیگنڈے کا نشانہ بنایا اور بے بنیاد الزامات لگائے۔ ہم اس گھناؤنی سازش کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کے تمام دفاعی اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کی سالمیت اور اس کی بقا کی خاطر ان دفاعی اداروں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہوں گے اور وقت آنے پر اپنی جانوں کا نذرانہ بھی دیں گے۔ آخر میں انہوں نے پاکستان کے تمام دفاعی اداروں کی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

 

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top