کرپٹ، لٹیرے اور بد دیانت پاکستانی سیاستدانوں کو ڈرئونے خواب آنے شروع ہو گئے: زاہد خان

مورخہ: 04 مئی 2014ء

لوٹن(پ ر) پاکستان عوامی تحریک برطانیہ کے راہنمائوں زاہد خان اور ہارون خورشید نے کہا ہے کرپٹ، لٹیرے اور بد دیانت پاکستانی سیاستدانوں کو ڈرئونے خواب آنے شروع ہو گئے ہیں اور گذشتہ سال کی طرح ایک دفعہ پھر وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے نام نہاد جمہوری نظام کے خلاف اٹھائے گئے نقاط پراکٹھا ہونا شروع ہو گئے ہیں لیکن وہ جان لیں کہ انھیں گذشتہ پورا سال اپنی اصلاح کے لیے دیا گیا ہے لیکن انھوں نے طاہر القادری اور ان کے کارکنوں کو بھی باقیوں کی طرح محض حلوہ کھانے والا مجنوں سمجھا ۱۱مئی کو پاکستان میں شروع ہونے والی انقلابی تحریک جہاں دفاع جمہوریت کی منزل کی جانب پہلا قدم ہو گی وہی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح برطانیہ کے بڑے شہروں لندن اور لوٹن میں بھی عوامی جلسے منعقد کیے جائیں گے جن سے برطانیہ کی پاکستانی سیاسی، سماجی اور اہل دانش شخصیات خطاب کریں گی ان راہنمائوں کا کہنا تھا کہ کرپٹ مافیا کو ان کے بیرونی آقا بھی اب نہیںبچا سکیں گے کیوں کے اب صرف پاکستان کی عوامی کو فیصلہ کرنا ہے کہ موجودہ کرپٹ نظام کے ساتھ ان کے ملک عزیز کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے ساتھ کیسے نمٹا جائے اب کو ئی کسی کے ساتھ این آر او نہیں کر سکے گا اب پاکستان کے استحکام اور اصل جمہوریت کے نفاذ کے لیے اورآئین کی پاسداری کے لیے صرف پارسا لوگ ہی ذمہ داریاں ادا کر سکیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top