عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کے 10 نکاتی انقلابی منشور پر اکٹھے ہو ں: خرم نواز گنڈا پور

مورخہ: 19 مئی 2014ء

سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کے نام پر باریاں لگا رکھی ہیں
لوڈ شیڈنگ، مہنگائی و دیگر مسائل صرف غریب عوام کیلئے ہیں

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ ظالمانہ نظام انتخاب نے غریبوں سے انکے بنیادی حقوق چھین لیے ہیں۔ ضروریات زندگی کی اشیاء مہنگی، بدامنی، کرپشن، بجلی کی عدم دستیابی اور دہشت گردی عوام سے جینے کا بنیادی حق چھین رہی ہے۔ نام نہاد سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کے نام پر باریاں لگا رکھی ہیں اور عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ بدامنی اور دہشت گردی سے جنم لینے والا خوف و ہراس عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔ عوام کب تک خاموش اور حکومت کی طفل تسلیاں قبول کرتی رہے گی۔ کرپٹ نظام، مہنگائی، کرپشن، بیروزگاری اور بدامنی کے خلاف 11 مئی کی احتجاجی ریلیاں پاکستان عوامی تحریک کی 34 سالہ پرامن جدوجہد کا تسلسل تھا جو کرپٹ حکمرانوں اور موجودہ کرپٹ نظام انتخاب کی تبدیلی تک جاری رہے گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ہی وہ حقیقی لیڈر ہیں جو پاکستان کی ڈوبتی کشتی کو کنارے لگا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے 11 مئی کو ملک کے مستقبل کو بہتر بنانے اور غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے 10 نکاتی منشور دیا جس میں بے گھروں کیلئے مفت گھروں کی فراہمی، بے روزگاروں کیلئے روزگار، عوام کیلئے مفت علاج، تعلیم، عدل و انصاف، ڈویژنز کے لحاظ سے انتظامی بنیادوں پر 35 صوبے بنانا شامل ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا پیش کردہ نظام نافذ کرنے سے ہی ملک میں خوشحالی اور استحکام آسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں سینٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر PAT شیخ زاہد فیاض، بشارت عزیز جسپال، فیاض احمد وڑائچ، جی ایم ملک، ساجد بھٹی اور جواد حامد و دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلابی منشور پر اکٹھے ہو ں، وہ دن دور نہیں جب ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت انقلاب قائم ہو گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے 10 نکاتی انقلابی منشور کو نافذ کردیا جائے تو غریب کا مقدر بدل جائے گا۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ اسلامی نظام کی روح عدل و انصاف پر مبنی ہے، خلفائے راشدین نے عوام پر آنیوالی مصیبتوں کو خود بھی جھیلا۔ انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ، مہنگائی و دیگر مسائل صرف غریب عوام کیلئے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top