واہ کینٹ: تحریک منہاج القرآن کا اہم اجلاس

مورخہ: 24 مئی 2014ء

واہ کینٹ( ) تحریک منہاج القرآن PP-8  کے صدر پروفیسر عبدالرّحیم کی زیرِصدارت ایک اہم اجلاس عطاری بلڈنگ واہ کینٹ میں منعقد ہوا، جس میں علاقے کے تمام سیکٹرز اور یونین کونسلز کی تحریک منہاج القرآن کی ذیلی تنظیمات، منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن علماء کونسل، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن ویمن لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ اور حلقات درود شریف کی ذیلی تنظیمات نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں بہت سے اہم فیصلے کیے گئے۔ علامہ یاسر قادری کا ماہانہ درس قرآن کیلیے ایک ہی جگہ مخصوص کی گئی جو بعد میں طے کر لی جائے گی اور آپ کا مواز ِحسنہ سننے کے لیے سامعین کوگرد و نواح سے جوق در جوق لانے کا بندوبست کیا جائے گا اور واہ کینٹ کے سینکڑوں اورگرد و نواح کی یونین کونسلوں میں مقامی منہاج القرآن علماء کونسل کی خدمات سے ماہانہ درس قرآن کا اہتمام کیا جائے گا۔

واہ کینٹ کی سطع پر ایک عظیم الشان جلسہ و قیام اللیل بسلسلہ شبِ براءت کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجتماعی شادیوں کی تاریخ 24اگست 2014ء طے کی گئی اور اس کے اہداف، طریقہ کار، رابطے اور دوسرے امور بھی زیرِ بحث آئے۔ زکوٰۃ مہم، اجتماعی قربانی مہم، اجتماعی اعتکاف مہم اور حلقات درود شریف مہم کے ٹارگٹ طے ہوئے۔ واہ کینٹ کے سینکڑوں کی نسبت گرد و نواح کی یونین کونسلوں کا ٹارگٹ نصف رکھا گیا۔ 25 مئی 2014ء ورکر کنونشن کے سلسلے میں ایک گاڑی مرکز لاہور کے لیے جائے گی اور واہ کینٹ کی تمام ذیلی تنظیمات اپنی اپنی سطح پر بذریعہ نیٹ منہاج ٹی وی ورکرز کنونشن میں شرکت کرے گی۔

اس اجلاس کا سب سے اہم ایجنڈا ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری کے سلسلے کا جائزہ تھا اور اس مہم کو زیادہ بہتراور تیز کرنے کی پلاننگ کی گئی۔ پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور MSM کی مشترکہ جدوجہد سے بہت جلد اہم پروگرام شروع کیے جا رہے ہیں اور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کے خطابات اور پروگرامز کو بذریعہ پروجیکٹر مختلف علاقوں میں دیکھانے کے شیڈول بھی بنا لیے گئے ہیں اور کروڑ نمازیوں کی صف میں جو لوگ شامل ہو رہے ہیں ان کی تربیت کا بھی انتظام کر لیا گیا ہے۔ اور لوگوں کی ایک کثیرتعداد جوکہ 11 مئی کے پروگرام سے متفق ہونے کے بعد اپنا نام انقلابیوں میں درج کروا رہے ہیں اور لوگوں کا یہ جوش وخروش دیکھ کر مصطفوی انقلاب کے راستہ کو ایک نئی جہت ملی ہے اوراب اسے روکا نہیں سکتا اور عوام کی جو سپرٹ تحریک کو مطلوب تھی اب وہ ملنا شروع ہوگئی ہے۔

اجلاس کی اہم رپورٹ یہ ہے کہ تحریک انصاف کا ایک اہم  کارکن محمد سعید نامی پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہوگیا ہے اور 11 مئی کے پروگرام میں ٹرانسپورٹ کا اعلٰی اور اچھا انتظام کرنے پر ندیم اعوان کو انعام دیا گیا اور سیکٹر نمبر 2,3 اور یونین کونسل واہ اور لب ٹھٹھو کے ناظمین کو بھی انعامات سے نوازا گیا اور سیف الرّحمٰن عطاری جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک PP-8، سیف اللہ صدر تحریک منہاج القرآن PP-7 اور بہت سی شخصیات اس اجلاس میں شامل تھیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top