پاکستان عوامی تحریک کے 25 ویں یوم تاسیس پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے خطاب کے اہم نکات

مورخہ: 26 مئی 2014ء

پاکستان عوامی تحریک کے 25ویں یوم تاسیس کے موقع پر ملک بھر میں تحصیل اور یونین کونسلز کی سطح پر 853 مقامات پر ہونے والے ورکرز کنونشنز سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے خطاب میں

  • ڈاکٹر طاہرالقادری نے جولائی میں وطن واپس آ نے کا اعلان کر دیا۔
  • ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اب پبلک لاء یعنی عوامی اقتدار آئے گا اور پاکستان میں کرپٹ خاندانوں کا راج جلد ختم ہو جائے گا، صدر اور وزیراعظم کے استثنیٰ کا بھی کلیتاً خاتمہ کر دیا جائے گا۔
  • سول سوسائٹی کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر انقلاب کی منزل کو حاصل کریں گے جو اب زیادہ دور نہیں ہے۔
  • اللہ کی مدد و نصرت اور عوامی طاقت سے رواں سال انقلاب کا سال بنے گا۔
  • ڈاکٹر طاہرالقادری نے یونین کونسلز، ویلج اور وارڈ کی سطح پر 5، 5 عوامی انقلابی کونسلز کے قیام کاا علان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعداد 20 سے 25 ہزار ہو گی۔
  • ڈاکٹر طاہرالقادری نے کسانوں، غریبوں، مزدوروں، تاجروں، وکیلوں اور معاشرے کے ہر طبقے کو شریک اقتدار کرنے کا اعلان کیا۔
  • ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ملک کے سیاسی، سماجی، اقتصادی حالات کے مطابق ایشیائی جمہوریت کا ماڈل لائیں گے۔
  • ڈاکٹر طاہرالقادری حقیقی عوامی شراکتی جمہوریت کا قیام چاہتے ہیں جس میں وسائل اور حقوق عوام کی دہلیز پر میسر ہونگے۔
  • انقلاب کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے ڈور ٹو ڈور کمپین کیلئے 5، 5 افراد پر مشتمل 20000 ٹیمیں تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا۔ اس طرح ایک کروڑ افراد کو انقلاب کیلئے 2ماہ میں تیار کیا جائے گا۔
  • ڈاکٹر طاہرالقادری نے نیشنل کونسل آف ڈیموکریٹک ریفارمز کے قیام کا اعلان کیا۔
  • نیشنل کونسل آف ڈیمو کریٹک ریفارمز میں ملک بھر سے اعلیٰ ٹیکنو کریٹس، بیورو کریٹس، اکنامسٹ، دفاعی ماہرین اور مختلف شعبوں کے قابل اور دیانتدار ماہرین کو شامل کیا جائے گا۔
  • ڈاکٹر طاہرالقادری نے 35 صوبوں کاا علان کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات کو یونین کونسل سے نیچے ویلج اور وارڈ تک لے جایا جائے گا۔
  • ضلعوں کے اندر ڈسٹرکٹ اسمبلی بنے گی۔
  • اختیارات کو یونین کونسلز سے بھی نیچے گاؤں اور وارڈ تک لے جایا جائے گا اور 10 لاکھ افراد کو شریک اقتدار کیا جائے گا۔
  • ڈاکٹر طاہرالقادری نے انقلاب کی تیاری کیلئے گاؤں کی سطح پر عوامی انقلابی کونسل بنانے کا اعلان کیا جس میں انہوں نے 10 افراد کا یونٹ بنانے کی ہدایت کی جسکا ایک نگران ہو گا۔ 10 نگرانوں پر ایک ناظم ہو گا اور 10 ناظموں پر ایک صدر ہو گا اور 10 صدور پر ایک چیئرمین ہو گا۔
  • یونین کونسل کورٹس کے نیچے عوامی انصاف کمیٹیاں بنائی جائیں گی جس میں اچھی شہرت کے دیانتدار لوگوں کو لیا جائے گا۔
  •  5 سے 10 ایکڑ زمین بے زمین کسانوں میں مفت تقسیم کر دی جائے گی۔
  • ڈاکٹر طاہرالقادری نے ہدایات جاری کیں کہ 5 افراد کی ٹیم ہر روز 25 گھروں تک انقلاب کا پیغام پہنچائے گی اس طرح 10000 ٹیمیں 50 لاکھ افراد تک پیغام پہنچائیں گی۔ 20000 ٹیمیں ایک کروڑ افراد تک پیغام پہنچائیں گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top