راولپنڈی: پاسبان اہلسنت پاکستان کے چیف آرگنائزر اخلاق احمد جلالی کا پاکستان عوامی تحریک میں شمولت کا اعلان

مورخہ: 05 جون 2014ء

پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہو کر چشمے سے نکل کر سمندر میں آگئے ہیں۔ اخلاق احمد جلالی
ڈاکٹر طاہرالقادری ملک و قوم کے حقیقی لیڈر ہیں، انکی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عوامی تحریک میں شمولیت اختیار کی

پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر ملک افضل، چیف آرگنائزر ملک طاہر جاوید، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، کامران اختر صدیقی، راجہ پرویز حشمت، امجد عباسی اور مقصود عباسی کی موجودگی میں پاسبان اہلسنت پاکستان کے چیف آرگنائزر اخلاق احمد جلالی نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر اخلاق احمد جلالی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور ان کا منشور انقلابی، عوامی اور فلاحی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ عوامی تحریک میں شامل ہونے سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ہم چشمے سے نکل کر سمندر میں آگئے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو ایک نئی فکر و فلسفہ دیا، قوم کو آئین کا شعور دیا، غریب عوام کو اپنے حقوق چھین کر حاصل کرنے کا شعور دیا اور انقلاب کے لئے قوم کو تیار کیا، جس سے متاثر ہوکر میں اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہو رہا ہوں، انہوں نے کہا آج کے بعد میری تمام تر توانائیاں مصطفوی انقلاب کے لئے وقف ہوں گی۔

اس موقع پر صدر عوامی تحریک نے اخلاق احمد جلالی کو پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت پر مبارک باد دی۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں نے اخلاق احمد جلالی اور ان کے ساتھیوں کو راہ انقلاب کا مسافر بننے اور عوامی تحریک میں شامل ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اخلاق جلالی عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کے پیغام کو عوام تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ اخلاق احمد جلالی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے 10 نکاتی انقلابی، عوامی اور فلاحی منشور کے نفاذ کے لئے تن، من اور دھن کی قربانی دینے سے بھی گریزنہیں کریں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top