ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد کو روکنا یا نظر بند کرنا حکمرانوں کی خودکشی ہو گی

مورخہ: 15 جون 2014ء

پاکستان عوامی تحریک کے انقلابی کارکن اوچھے ہتھکنڈوں کا بھر پور رد عمل دیں گے
بشارت جسپال اور فیاض وڑائچ کا پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے ہنگامی اجلاس میں خطاب

ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد کو روکنا یا نظر بند کرنا حکمرانوں کی خودکشی ہو گی۔ قائد انقلاب کا استقبال تاریخ ساز ہو گا۔ انقلابی کارکن گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں۔ اوچھے ہتھکنڈوں کا بھر پور رد عمل دیں گے۔ عوامی تحریک نے استقبال کو کامیاب کرنے کیلئے کئی متبادل پلان تیار کر لئے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ایگزیکٹو کونسل کے ہنگامی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ اس موقع پر فیاض وڑائچ، راجہ زاہد، راجہ ندیم، مشتاق نوناری ایڈووکیٹ، چوہدری افضل گجر، مشتاق احمد، حنیف سندھیلہ و دیگر بھی موجود تھے۔ بشارت جسپال نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ والی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے۔ حکمرانوں نے قائد انقلاب کے استقبال کو ناکام کرنے کی سازشیں شروع کر رکھی ہیں۔ حکومتی وزراء کے بیانات سے ان کی بد حواسی اور بو کھلاہٹ صاف دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی خفیہ ادارے پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداروں کو ہراساں کرنے کیلئے کوائف اکٹھے کر رہے ہیں۔ لیکن انقلابی کارکن گرفتاریوں اور ان غیر اخلاقی حربوں کی پرواہ کئے بغیر استقبال میں شریک ہوں گے۔ سیکرٹری جنرل پنجاب فیاض وڑائچ نے کہا کہ حکومت نے اگر ڈاکٹر طاہرالقادری کی اسلام آباد ائیر پورٹ پر آمد میں رکاوٹ یا انکو نظر بند کرنے کی کوشش کی تو حکمرانوں کی یہ حرکت خود کشی کے مترادف ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے لاکھوں پر امن کارکن حکومت کے ان اوچھے ہتھکنڈوں پر بھر پور رد عمل دیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top