آسٹریا: منہاج القرآن انٹرنیشنل مرکز لاہور میں کارکنوں کی ہلاکت پر منہاج القرآن آسٹریا کا شدید احتجاج

مورخہ: 19 جون 2014ء

ویانا (محمد اکرم باجوہ) منہاج القرآن انٹرنیشنل مرکز لاہور میں کارکنوں کی ہلاکت اور پولیس کی دہشت گردی پر منہاج القرآن آسٹریا کا شدید احتجاج اور بے گناہ کارکنوں پر پولیس کا بہیمانہ لاٹھی چارج پر منہاج سنٹر ویانا کے بانی حاجی خواجہ محمد نسیم نے پاکستان میڈیا ویانا جنگ آسٹریا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت طاہر القادری کی پاکستان آمد سے گھبراہٹ کا شکار ہے اور پولیس کو دہشت گردی کا حکم دیا اور بے گناہ لوگوں پر گولیاں برسائی گئیں۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ منصفانہ اعلیٰ عدالتی تحقیقات کی جائے اورذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے اور مرنے والوں کے لواحقین کی امداد کی جائے اور زخمیوں کا مفت علاج کیا جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ منہاج القرآن آسٹریا لاہور میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کے درجات بلند کرئے اور لوحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top