سپین: بارسلونا بھر کی سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیمات کا قونصلیٹ جنرل کے سامنے احتجاج میں شرکت کا اعلان

مورخہ: 19 جون 2014ء

بارسلونا( محمد وقاص راجہ) بارسلونا سپین کی مختلف پاکستانی سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیمات کے نمائندگان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی طرف سے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین کے ساتھ ملاقاتوں اور ٹیلیفونک گفتگو میں سانحہ لاہور کے خلاف مذمت کا سلسلہ جاری ہے، راجہ شفیق کیانی، عبدالغفار مرہانہ، حافظ عبدالرزاق، طارق حفیظ عباسی، راناشفیق، جاوید اقبال گل، عمر فاروق رانجھا، خالد شہباز چوہان، عمیر ڈار، قاری عبدالرحمان، شاہین ملک، ممتاز منیر سہوترہ، ڈاکٹر قمر احسان، کامران خان اور جوزفین کرسٹینا سمیت دیگر کمیونٹی رہنماؤں نے اپنی جماعتوں کے کارکنان کے ہمراہ جمعرات کی صبح 11 بجے پاکستانی قونصلیٹ جنرل بارسلونا کے سامنے احتجاج میں شرکت کا اعلان کیاہے ۔

بارسلونا سپین کی پاکستانی کی نمایاں شخصیات نے منہاج القرآن سپین کے راہنماؤں محمد اقبال چوہدری، مرزا محمد اکرم بیگ، قدیر احمد خان، بلال یوسف، نوید احمد اندلسی اور ظل حسن قادری سے ملاقات کی اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر پنجاب حکومت کی سرپرستی میں ہونے والے پرتشدد واقعہ کی شدید مذمت کی اور کستان عوامی تحریک کے کارکنان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس افسوسناک واقعہ پر عوامی تحریک کے شانہ بشانہ ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top