پی ٹی آئی کیساتھ انقلاب کی مشترکہ تاریخ کا اعلان کرسکتے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری

اسلام آباد : ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ عمران خان اور میرا ایجنڈا ایک ہوجائے تو انقلاب کی مشترکہ تاریخ کا اعلان کرسکتے ہیں۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عید کے بعد انقلاب کی طرف گامزن ہوں گے، پاکستان عوامی تحریک کا ایجنڈا ظالم اور استحصالی نظام کیخلاف ہے، عمران خان اس ایجنڈے کے ساتھ ہوجائیں تو مارچ کی تاریخ کا مشترکہ اعلان بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے اپنے انقلابی ایجنڈے کی تفصیلات بھی بتائیں، پی اے ٹی سربراہ کا کہنا تھا کہ انقلاب کے فوری بعد احتساب شروع ہوگا اور میثاق جمہوریت یا مک مکا کرنیوالوں کو نہیں چھوڑیں گے، عوام کو حقوق سالوں نہیں مہینوں میں مل جائیں گے۔ سماء

ذرائع: سما آن لائن

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top