پرتعیش اور ٹھنڈے بنکرز میں بیٹھ کر حکمرانی کرنے والوں نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا۔ بشارت جسپال

آئندہ نسلوں کو مستقل غلامی سے بچانے کیلئے انقلاب واحد آپشن ہے
ڈاکٹر طاہرالقادری کے دس نکاتی ایجنڈے کی مقبولیت کا گراف روز بروز بلند ہوتا جا رہا ہے
عوام مینڈیٹ چوری کرنے والوں کی اصلیت جان چکے

پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال نے کہا ہے کہ پرتعیش اور ٹھنڈے بنکرز میں بیٹھ کر حکمرانی کرنے والوں نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ گرم لو اور حبس میں زندگی کے دن گزارنے والے عوام کرپٹ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی تیاری کر لیں، ڈاکٹر طاہرالقادری انقلاب کی کال دینے والے ہیں۔ آئندہ نسلوں کو مستقل غلامی سے بچانے کیلئے انقلاب واحد آپشن ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے دس نکاتی ایجنڈے کی مقبولیت کا گراف روز بروز بلند ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث حکومتی وزراء کی فرسٹریشن بڑھتی ہی جا رہی ہے اور وہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد کے خلاف نازیبا زبان استعمال کر رہے ہیں۔ عوام مینڈیٹ چوری کرنے والوں کی اصلیت جان چکے ہیں اس لئے حکومتی ملازموں کا واویلا ان کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کی ایگزیکٹو کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

بشارت جسپال نے کہا کہ انقلاب مہینوں نہیں چند ہفتوں کی دوری پر ہے۔ حکمرانوں کے خلاف عوامی نفرت بڑھ رہی ہے جو انقلاب پر منتج ہو گی۔ ڈاکٹر طاہر القادری ظلم اور کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ انقلاب کے فوری بعد کڑا احتساب ہو گا اسکے بعد آئینی اصلاحات کے ذریعے ملک میں حقیقی جمہوریت بحال کر دی جائے گی۔ انقلاب کے بعد ہونے والے الیکشن میں عوام کے حقیقی نمائندے منتخب ہو کر اسمبلیوں میں پہنچیں گے جو عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی کیلئے قانون سازی کریں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top