انقلاب کے بعد 10 لاکھ افراد شریک اقتدار کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا تاجر کنونشن سے خطاب

پڑ ھے لکھے بے روزگار نوجوان مرکزی سیکرٹریٹ میں اپنی درخواستیں اور لسٹیں بنا کر جمع کروانا شروع کر دیں
انقلاب کے بعد فی الفور پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملکی بھاگ ڈور میں شامل کر دیا جائے گا

پاکستان عوامی تحریک ٹریڈرز ونگ کے زیراہتمام تاجر کنونشن کا مرکزی سیکرٹریٹ میں انعقاد کیا گیا جس میں 25 سے زاہد تاجر تنظیموں کے راہنماؤں نے شرکت کی۔ تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ عوامی تحریک کی تنظیمات نے لاکھوں بے روزگار پڑھے لکھے نوجوانوں کی فہرستیں تیار کرنا شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے تمام طبقات کے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو مرکزی سیکرٹریٹ میں اپنی درخواستیں اور لسٹیں بنا کر جمع کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ انقلاب کے بعد فی الفور انکو ملکی بھاگ ڈور میں شامل کر دیا جائے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پولیس کو خبردار کیا کہ وہ انقلاب کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے اور ملک دشمن آئین دشمن اور قانون دشمن حکمرانوں کے آرڈرز ٹھکرا دیں۔ انہوں نے پولیس افسران اور حکام پر واضح کیا کہ وہ یا تو اپنی چند دنوں کی نوکری بچا لیں یا اپنے اور ملک کے باعزت مستقبل کو بچا لیں کیونکہ آئین شکنی پر انقلاب کے بعد اس ملک میں انکی کوئی جگہ نہیں کی۔ انقلاب کے بعد 10 لاکھ افراد شریک اقتدار کیے جائیں گے۔

تاجر اتحاد ونگ فیصل آباد کے میاں انعام رحیم نے کہا کہ پنجاب اور فیصل آباد کے تاجر انقلاب میں اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے۔

انجمن تاجران لاہور کے محمد شفیق رضا نے کہا کہ ظلم کو سہنے والے ظالم ہیں۔ 19 کروڑ عوام اس ظلم کے خلاف کھڑے ہو جائیں۔ ضرب عضب کی حمایت پر تاجر تنظیموں نے ڈاکٹر طاہر القادری کو خراج تحسین پیش کیا اور ضرب عضب کی شیلڈ بھی پیش کی۔

لاہور مرچنٹ ایسوسی ایشن کے راؤ محمد اکرم نے کہا کہ ان ظالم حکمرانوں نے تاجروں کو انتخاب سے پہلے سبز باغ دکھائے اب تاجروں کا جینا حرام کر دیا ہے۔

ستارہ ملز ایسوسی ایشن لالہ موسیٰ کے چوہدری افضل نے کہا کہ یوم انقلاب میں ہر طرح کی قربانی کیلئے ہم حاضر ہیں۔

اس موقع پر کئی مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی تاجر تنظیموں کے عہدیداران نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جن میں راجہ ظفر، حافظ محمد یامین اور رحمن تاج بھی شامل ہے۔

عوامی تاجر اتحاد کے چیئرمین حاجی اسحق نے اس موقع پر کہا کہ یوم انقلاب کو پورے پاکستان کے تاجر ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دیں گے۔

عوامی تاجر اتحاد کے جنرل سیکرٹری الطاف رندھاوا نے کہا کہ تاجر انقلاب کے دن کا انتظار کر رہے ہیں کہ جس دن اس ظلم کے نظام سے نجات ملے گی اور مکمل طور پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دیں گے۔

کنونشن میں حاجی اسحق چیئر مین عوامی تاجر اتحاد، الطاف رندھاوا جنرل سیکرٹری عوامی تاجر اتحاد، رحمان تاج صدر انجمن تاجران شاہدرہ، چوہدری عظمت علی جنرل سیکرٹری لاہور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن، شیخ محمد ریحان صدر آٹو مارکیٹ چوبرجی، رانا حنیف ہول سیل ڈیلر آٹا و چینی ایسوسی ایشن، صلاح الدین صدر موبائل اینڈ الیکٹرونکس ایسوسی ایشن ہال روڈ، راؤ محمد اکرم خان صدر کریانہ اینڈ جنرل سٹور ایسوسی ایشن، اقبال حسین مغل بس باڈی ایسوسی ایشن بند روڈ لاہور، چوہدری اکرم صدر بے بی سائیکل مینو فیکچرز ایسوسی ایشن، چوہدری جلیل صدر انجمن تاجران میکلوڈ روڈ، محمد شفیق رضا صدر انجمن تاجران شہریان لاہور، حاجی محمد یونس راٹھ بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ، رانا محمد منظور سنیئر وائس چیئرمین کریانہ ایسوسی ایشن نے خصوصی شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top