کراچی ساحل سمندر پر قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع حکومت کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے۔طاہرالقادری

اندوہناک سانحہ نے عید کی خوشیوں کو ماتم میں بدل دیا۔
غم ناک سانحہ پر پوری قوم افسردہ ہے۔
سی ویو پرنوجوانوں کی اتنی بڑی تعداد میں شہادت قومی سانحہ ہے ۔

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کراچی ساحل سمندر پر قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع حکومت کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے۔واقعہ حکومتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی ذمہ دار حکومت ہے۔ اندوہناک سانحہ نے عید کی خوشیوں کو ماتم میں بدل دیا۔ عظیم سانحہ پر پوری قوم افسردہ ہے۔تفریح کے لیے آنے والے لوگوں کی راہنمائی کے لیے انتظامیہ کے افراد کا نہ ہونا انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ سی ویو پرنوجوانوں کی اتنی بڑی تعداد میں شہادت قومی سانحہ ہے ۔ حادثے کی صورت میں فوری ریسکیو انتظامات کا نہ ہونا بھی حکومتی نالائقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر میں نہانے پر پابندی کے باوجود اتنا بڑا سانحہ رونما ہونا تشویشناک ہے۔ کراچی سی ویو میں ڈوبنے والوں کے ورثا ء کو تسلی دینے کے لیے ذمہ دار حکومتی ارکان اور انتظامیہ کا موجود نہ ہونا شرمناک ہے۔ حکومت اور اس کے انتظامی اداروں پر لازم ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین کو درست معلومات فراہم کریں اور فوری طور پر عملاً ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے اس طرح کے افسوسناک واقعات کو روکا جا سکے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top