ڈاکٹر طاہرالقادری کا انقلاب دھرنا دوسرے شہروں میں بھی دینے کا اعلان

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے انقلاب دھرنا دوسرے شہروں میں بھی دینے کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں دھرنے کی وجہ سے حکمرانوں کی بولیاں بدل گئیں۔ ابھی خونی انقلاب کو روک رکھا ہے درمیان سے ہٹ گیا تو کوئی نہیں روک سکے گا۔

اسلام آباد: دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ملک میں انقلاب لانے کے لیے وہ شہر شہر گاؤں گاؤں جائیں گے شہریوں کو گھروں سے نکال کر انقلاب مارچ کا حصہ بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کی وجہ سے حکمرانوں کی بولیاں بھی بدل گئی ہیں۔ بلاول کارکنوں سے معافی مانگ رہے ہیں ، خورشید شاہ بھی مڈٹرم الیکشن کی باتیں کرنے لگے ہیں۔ شہبازشریف کہتے ہیں غریب کو انصاف نہ ملا تو خونی انقلاب آئے گا۔ طاہر القادری نے کہا کہ ابھی انھوں نے خونی انقلاب کو روک رکھا ہے مگر جس دن کارکنوں کو اجازت دے دی تو خونی انقلاب کوئی نہیں روک سکے گا۔ عوامی تحریک کے قائد کا کہنا تھا کہ ابھی تو دھرنا صرف اسلام آباد میں ہے جب وہ قافلہ لیکر دوسرے شہروں میں جائیں گے تو پھر دھرنا باقاعدہ تحریک بن جائے گی۔

ذرائع: دنیا نیوز

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top