منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت اجتماعی قربانی سیلاب زدہ علاقوں میں ہو گی

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام امسال اجتماعی قربانی سیلاب زدہ علاقوں میں کی جا رہی ہے۔ بکرے، چھترے گائے اور محدود تعداد میں اونٹ بھی قربان کئے جائیں گے اور ان کا گوشت متاثرین سیلاب میں تقسیم کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاونڈیشن سید امجد علی شاہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ جن علاقوں میں اجتماعی قربانی کی جا رہی ہے ان میں حافظ آباد، جھنگ، چنیوٹ، اٹھارہ ہزاری، لاہور اور اندرون سندھ و دیگر علاقے شامل ہیں۔ اجتماعی قربانی کے انتظامات مکمل ہوگئے ہیں اور رضا کاران کی سینکڑوں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ان علاقوں میں قربانی کا گو شت مستحق اور متاثرین سیلاب تک پہنچائیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top