چاول اور گنے کی امدادی قیمت میں اضافہ کیا جائے۔ بشارت جسپال

حکومت گندم کی طرح چاول کی خریداری کا ہدف بھی مقرر کرے۔ صوبائی صدر پاکستان عوامی تحریک
پاکستان عوامی تحریک کسان خوشحال، پاکستان خوشحال کے ویژن پر یقین رکھتی ہے

پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ چاول اور گنے کی امدادی قیمت میں فی الفور اضافہ کیا جائے، اس وقت گنے اور چاول کی فی من قیمت سے کسانوں کے اخراجات بھی پورے نہیں ہو رہے ہیں، بالخصوص گنے کا کاشتکار لاتعداد مسائل اور مل مالکان کے مظالم کا شکار ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں کسان نمائندوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران چینی کی قیمت بڑھاتے ہیں مگر گنے کی قیمت نہیں بڑھتی جو ظلم ہے، حالیہ سیلاب میں پونے دو لاکھ ایکڑ پر کھڑی تیار فصلیں تباہ ہو گئی حکومت کاشتکاروں کو خصوصی سہولیات دے تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔ چاول کی امدادی قیمت میں کم از کم 1 ہزار روپے من اضافہ کیا جائے اور حکومت گندم کی طرح چاول کی خریداری کا ہدف بھی مقرر کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث پہلے ہی پاکستان خوراک کے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کسان خوشحال، پاکستان خوشحال کے ویژن پر یقین رکھتی ہے۔ قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کسان اور زرعی شعبہ کیلئے ایک مکمل ویژن رکھتے ہیں، جلد وہ اس کا اعلان بھی کرینگے، انہوں نے کہا کہ زرخیز زمین اور محنتی کسانوں کے ہوتے ہوئے گندم امپورٹ کرنا حکمرانوں کی نااہلی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top