یوتھ لون سکیم کا سارا ڈرامہ نوجوانوں کی بے بسی کا مذاق ہے۔ شعیب طاہر‎

پاکستان میں 80 ملین نوجوان ترقی کے دھارے میں آنے کی بجائے مایوسی کی طرف بڑھ رہے ہیں‎
ڈاکٹر طاہرالقاردی پاکستانی نوجوانوں کے لیے امید کی کرن ہیں
‎PAT کی قیادت پر انگلی بھی اٹھی تو پورے ملک کے نوجوان سراپا احتجاج ہونگے‎

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر محمد شعیب طاہر نے ‎PAT یوتھ سنٹرل ایگزیکٹو کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی آبادی کا سب سے بڑا طبقہ جو کہ نوجوان ہیں، سب سے زیادہ مایوس ہیں۔ بڑھتی ہوئی دہشتگردی، بے روز گاری، بد امنی اور مہنگائی نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو دبا کر مایوسی پیدا کر دی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوجوانوں کو انقلاب کی فکر دی تو سب باطل قوتیں انکے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری کو گرفتار کرنے کی خواہش حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ‎PAT کی قیادت پر انگلی اٹھانا بھی حکومت کو مہنگا پڑے گا کیونکہ آج پاکستان کا ہر نوجوان انقلاب کا داعی ہے۔ کسی بھی لمحے وہ اپنی قیادت کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی‎ FIR کو بھلا دیا گیا اور آج حکمران ایک اور سانحہ کروانے کے درپے ہیں۔ آج ماڈل ٹاؤن میں 14 بے گناہوں کو قتل کرنے والے سرعام دندناتے پھر ر ہے ہیں اور مقتول انصاف ملنے کی بجائے اپنی بے گناہی کی سزا بھگت رہے ہیں۔ عوام سب دیکھ رہے ہیں، وہ دن دور نہیں جب عوام کرپٹ اور ظالم حکمرانوں کو ان کے انجام سے دوچار کریں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top