ڈاکٹر طاہرالقادری 17 دسمبر کے احتجاجی مظاہروں میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ خرم نواز گنڈاپور

حکمران صرف احتجاج کی زبان سمجھتے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیددوں کو انصاف دلانے کیلئے قانون اور عوام کی عدالت میں جنگ کریں گے
‎17 دسمبر سے ملک گیر احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکمران صرف احتجاج کی زبان سمجھتے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف دلوانے کیلئے قانون اور عوام کی عدالت میں جنگ لڑیں گے۔ انصاف اور انسانیت کے دشمن حکمرانوں کو ایکسپوز کریں گے۔ قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری 17 دسمبر کے احتجاجی مظاہروں میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ گزشتہ روز عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ 17 دسمبر سے شروع ہونیوالے ملک گیر احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ حکمرانوں نے طاقت کے زور پر انصاف کے دروازے بند کر دیے ہیں۔ دو ماہ بعد ایف آئی آر درج ہوئی اور اب اس پر غیر جانبدارانہ تفتیش کا آغاز نہیں ہونے دیا جا رہا۔ مظلوموں، مقتولوں کے حق کیلئے آواز بلند کرنے پر ڈاکٹر طاہرالقادری پر 40 اور ہم پر درجنوں جھوٹے مقدمات درج کر لئے گئے۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ پولیس دن دیہاڑے لاشیں گرائے اور پھر مقتولوں کی ایف آئی آر بھی درج نہ ہونے دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کا نظام بدلنے کیلئے پہلے بھی جان کے نذرانے دیے آئندہ بھی کسی قربانی سے گریز نہیں کرینگے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top