کیتھولک چرچ میں بین المذاہب امن دعائیہ تقریب کل ہو گی

دعائیہ تقریب میں مختلف مذاہب کے سینکڑوں افراد شرکت کریں گے
دعایہ تقریب کا مقصد دنیا کے تمام مذاہب کے لوگوں کو امن کا پیغام دینا ہے
ڈاکٹر رحیق عباسی، آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شا، رمیش سنگھ، پنڈت بھگت لال، سہیل احمد رضا و دیگر شرکت کریں گے

لاہور (08 جنوری 2015) منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز، ساتھ فاؤنڈیشن اور ریمیڈی فاؤنڈیشن کے تحت کیتھولک چرچ (بشپ ہاؤس) لارنس روڈ پر ایک پر وقار بین المذاہب امن دعائیہ تقریب کا اہتمام 9 جنوری جمعۃ المبارک کو کیا جا رہا ہے۔ امن برائے انسانیت کیلئے ہونے والی اس دعائیہ تقریب میں مختلف مذاہب کے رہنماء عالمی امن کیلئے خصوصی دعا کریں گے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار چرچ میں مسلمان، سکھ، ہندو، بہائی اور دیگر مذاہب کے پیروکار شرکت کر کے دنیا کو امن کا آفاقی پیغام دیں گے۔ تحریک منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل رضا نے دعائیہ تقریب کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دعائیہ تقریب میں مختلف مذاہب کے سینکڑوں افراد شرکت کریں گے، ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے اس موقع پر خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا جا ئے گا،۔ دعائیہ تقریب میں ڈاکٹر رحیق عباسی، آرچ بشپ سبسٹین فرانس شا، سردار رمیش سنگھ، ڈاکٹر جیمز چنن، فادر فرانسس ندیم، کاشف نواب، پنڈت بھگت لال، یوسف بجنوری، علامہ فیض الرحمن درانی اور مختلف مذاہب کے دیگر رہنماء شرکت کریں گے، سہیل احمد رضا نے کہا کہ دعایہ تقریب کا مقصد دنیا کے تمام مذاہب کے پر امن لوگوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ قیام امن کیلئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر عملی کوششیں کریں یہ تبھی ممکن ہو گا جب یہ کوششیں رنگ و نسل اور مذہب سے ماورا ہو کر انسانیت کو بچانے اور اسے دائمی امن کا ماحول دینے کیلئے کی جائیگی، انہوں نے کہاکہ یقیناًلاہور شہر اس دعائیہ تقریب کے حوالے سے پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن جائیگا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top