برصغیر کی تاریخ میں پہلی بار کیتھولک چرچ میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محفل کا انعقاد

ڈاکٹر رحیق عباسی، آرچ بشپ، سردار رمیش سنگھ، ڈاکٹر جمیز جنن، سہیل رضا و دیگر کا خطاب
بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے عالمی خدمات پر ڈاکٹر طاہرالقادری کیلئے خراج تحسین

لاہور (09 جنوری 2015) برصغیر کی تاریخ میں پہلی بار کیتھولک چرچ (بشپ ہاؤس)، لاہور میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس سے ڈاکٹر رحیق عباسی، فادر جوزف شہزاد، سردار رمیش سنگھ، ڈاکٹر جمیز چنن، کاشف نواب، پنڈت بھگت، یوسف بنجوری، فیض الرحمن درانی، جی ایم ملک، راجہ زاہد، غلام مرتضیٰ علوی، قاضی فیض، راجہ ندیم، سہیل احمد رضا نے خطاب کیا۔

اقلیتی رہنماؤں نے میلاد مصطفی کی تقریب کے انعقاد پر اسلامیان پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا میں امن، محبت اور رواداری کا پیغام لیکر آئے، دہشتگردی اور اسلام کا دور کا بھی واسطہ نہیں ہے، غیر مسلم رہنماؤں نے دہشتگردی کے خاتمہ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی عالمی خدمات کو سراہا۔

مرکزی صدر عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کیتھولک چرچ انتظامیہ خصوصاً آرچ بشپ کا میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے پلیٹ فارم سے امن کے پیغام کو بڑے موثر انداز میں پھیلایا جا رہا ہے۔ دین اسلام میں تنگ نظری بالکل نہیں ہے، مسلمان کی شان یہ ہے کہ اس کے لئے تمام انبیاء سابقین اور کتب پر ایمان لانا ضروری ہے۔

سہیل احمد رضا نے کہا کہ چرچ میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس تقریب کا مقصد دنیا کے تمام مذاہب کے پر امن لوگوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ قیام امن کیلئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر عملی کوششیں کریں یہ تبھی ممکن ہو گا جب یہ کوششیں رنگ و نسل اور مذہب سے ماورا ہو کر انسانیت کو بچانے اور اسے دائمی امن کا ماحول دینے کیلئے کی جائیگی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top