میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسلامی ثقافت کا سب سے بڑا مظہر ہے۔ علامہ یاسر نسیم

راولپنڈی ( ) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ یاسر نسیم نقشبندی نے کہا ہے کہ جس طرح جغرفیائی سرحدوں کی نگرانی لازمی ہے اسی طرح ثقافتی اقدار کی حفاظت بھی ضروری ہے۔ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسلامی ثقافت کا سب سے بڑا مظہر ہے، بغیر عمل کے محبت کا دعویٰ ناقص قرار پاتا ہے، تحریک منہاج القرآن پاکستانی معاشرے کو محبت و امن کا گہوارہ بنانا چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پیپلز کالونی رضوان احمد کی رہائش گاہ میں منعقدہ ایک پروقار محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محفل میں معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

علامہ یاسر نسیم نے کہا کہ بھارتی اور مغربی ثقافت کی یلغار کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل تیزی سے اسلام سے دوری کے رستے پر گامزن ہے۔ آج ہمارے پہناوے، بلاوے اور سوچ کے انداز تک غلامانہ ہو چکے ہیں۔ جب تک ہماری انفرادی واجتماعی زندگی اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قالب میں نہیں ڈھلتی، ہمارے برے دن ختم نہ ہوں گے۔

معروف سماجی شخصیت فخر زمان عادل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شخصیت سے والہانہ محبت ہی اس کی سیرت پر دل کی گہرائیوں سے عمل پیرا ہونے کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔ تحریک منہاج القرآن فاقہ کش امت کے بدن سے روح محمد نکالنے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top