توہین آمیز خاکوں کی دوبارہ اشاعت پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی مذمت

امت مسلمہ کے متفقہ لائحہ عمل کیلئے او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے، سربراہ عوامی تحریک
ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنا انکے بنیادی حقوق کی پامالی ہے‎

لاہور (15 جنوری 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب، قانون یا اخلاقیات اس قسم کی گستاخی کی اجازت نہیں دیتا اس طرح کے گستاخانہ رویے کا انسانیت کے دشمن دہشت گرد فائدہ اٹھاتے ہیں، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا آزادی اظہار سے کوئی تعلق نہیں۔ اقوام متحدہ، یورپی یونین اور فرانس کی حکومت اس توہین آمیز رویے کا نوٹس لیں۔ ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنا ان کے بنیادی حقوق کی پامالی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امت مسلمہ کا متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے۔ وزیر اعظم پاکستان جو اس وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں وہ سعودی عرب کے بادشاہ کو او آئی سی کا اجلاس بلانے کا مشور ہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ توہین آمیز خاکوں کے خلاف پارلیمنٹ کی قرارداد کافی نہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top