کشمیریوں کو آزادی سے محروم کرنا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے: عرفان یوسف

ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت نے پاکستان کو نئے جذبے سے سرشار کیا
نوجوانوں کی مضبوط ٹیم پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے
تحریک آزادی کشمیر کے منطقی انجام تک جدوجہد جاری رہے گی

مصطفوی سٹوڈٹٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق، حق آزادی دیا جائے، کئی سو سال تاریخی اور جغرافیائی حیثیت کا حامل خطہ کشمیر اور کشمیری قوم کی آزادی سے محروم کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جس پر عالمی طاقتوں کو بغور دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت نے پاکستان کو نئے جذبے سے سرشار کیا ہے۔ نوجوانوں کے ایک ایسی مضبوط ٹیم ملک عظیم پاکستان کے لئے تیار کر رکھی ہے جو پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں سمیت اس نظریاتی سرحدوں کی بھی محافظ ہے، ایم ایس ایم کا ہر نوجوان دہشت گردی، فرقہ واریت اور مذہبی انتہا پسندی کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہو گا۔ ضرب عضب کی مکمل کامیابی تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہونے کو یہ قافلہ تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سادات کمیونٹی ہال میں طلبہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چوہدری عرفان یوسف نے مزی کہا کہ ایم ایس ایم کا تعلیمی اداروں اور پاکستان کی تمام جامعات میں ایک مثبت کردار رہا ہے۔ اس پلیٹ فارم سے بڑے بڑے ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء تاجر، پروفیسرز، سکالرز، معیشت دان، سیاسی اور سماجی شخصیات میدان عمل میں آئی، جنہوں نے اپنے اعلیٰ اخلاق اور کردار سے ملک عظیم پاکستان کے لئے ہر محاذ پر مجاہدانہ رول ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دنیا بھر میں جس طرح علم و عملی نمونہ پیش کیا، پاکستان کو دہشت گردی کے گرداب میں پھینکنے والوں کے خلاف کلمہ حق بلند کیا، عین اسی طرح ایم ایس ایم کا ہر نوجوان علم کا اسلحہ سے لیس ہو کر میدان عمل میں پاکستان کے لئےکردار ادا کرنے کےلئے سر بکف ہے۔ ایم ایس ایم کے نوجوان پاکستان اور آزاد کشمیر بھر میں یہاں کی حکومتوں کی کرپشن، اقرباء پروری اور میرٹ کی پامالی کے خلاف اعلان بغاوت بلند رکھیں گے۔ غاصب، باطل اور استحصالی ٹولے کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ایم ایس ایم کے نوجوان ڈاکٹر طاہرالقادری کے دست و بازو بن کر میدان میں عمل میں رہیں گے، ایم ایس ایم کے نوجوان کسی صورت یہ برداشت نہیں کرینگے کہ ان پڑھ جعلی ڈگری والے، جاہل کنوار ٹولہ جو صرف چند ہزار خاندانوں پر مشتمل ہے وہ حکومت کرے اور بیچارے کروڑوں عوام ان کے رحم وکرم پر رہیں کرپٹ اتنخابی کلچر نے بھی ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا نوجوان اور پڑھے لکھے طبقہ کو آگے آنے نہیں دیا گیا۔

رپورٹ : محمد اویس مصطفوی (سیکرٹری انفارمیشن مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ آزاد کشمیر)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top