دہشت گردی کے خلاف لڑنے والوں سے حکمران لڑ رہے ہیں: ڈاکٹر حسین محی الدین

قوم نے بہت زخم کھائے مگر حکمرانوں کے ہاتھ مرحم کیلئے نہیں بڑھے، صدر تحریک منہاج القرآن
صوفیائے کرام نے اپنے کردار سے قرآن و سنت کو بیان کیا، قومی امن کانفرنس سے خطاب

لاہور (28 جنوری 2015) تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے والوں سے حکمران لڑیں گے تو دہشت گردی ختم نہیں ہو گی۔ قوم نے دہشت گردوں کے بہت زخم کھائے مگر حکمرانوں کے ہاتھ مرحم رکھنے کیلئے نہیں بڑھے، مصطفوی انقلاب سے دہشت گردی کا خاتمہ کرینگے۔ صوفیائے کرام نے قرآن و سنت کو اپنے کردار سے بیان کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عظیم صوفی بزرگ خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ  کے سالانہ عرس کے موقع پر منعقدہ قومی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ سیاسی لیڈر شپ کے قول و فعل کے تضاد اور ظاہری دنیاوی طاقت کو ہر قیمت پر مٹھی میں بند رکھنے کی منفی سوچ نے پاکستان کو ایک معتدل اسلامی اور انسانی معاشرے کے طور پر پنپنے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں میں علمی و فکری انقلاب دیکھ رہے ہیں۔ اقبال کے یہ شاہین ہر نقش کہن کو مٹائیں گے اور ایک جدید اسلامی فلاحی پاکستان کی داغ بیل ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عالم اسلام اپنے وسائل اور دنیاوی طاقت کے مطابق علم اور تحقیق کی سطح پر اپنا عالمی کردار ادا کر رہا ہوتا تو کسی کی توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی جرات نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام بالخصوص پاکستان کی ترقی کا راستہ علم کا حصول اور صرف علم کا حصول ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top