پاکستان عوامی تحریک آج بھکر میں دہشت گردی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالے گی‎

ریلی کی قیادت ڈاکٹر رحیق عباسی کرینگے، دہشت گردی کا خاتمہ ملکی بقا کیلئے ضروری ہے
مجلس وحدت المسلمین اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے‎

لاہور (31 جنوری 2015) پاکستان عوامی تحریک آج (اتوار) بھکر میں دہشت گردی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالے گی جس کی قیادت مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کریں گے۔ ریلی میں شرکت کیلئے عوامی تحریک کی طرف سے مجلس وحدت المسلمین سمیت سیاسی، سماجی و صحافتی تنظیموں اور سول سوسائٹی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

بھکر روانگی سے قبل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ملکی بقا کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے شکار پور سے اظہار یکجہتی کیلئے آج (اتوار) نکالی جانیوالی ریلی میں ہزاروں افراد سبز ہلالی پرچم تھامے متاثرین دہشت گردی اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ پاکستان عوامی تحریک ریلی کا مقصد دہشت گردی کے خلاف تجدید عہد کرنا ہے کہ اور یہ پیغام دینا ہے کہ ہر فرد کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا ورنہ ہماری آئندہ نسلوں کا مستقبل حقیقی آزادی سے محروم ہو جائے گا۔ ملک پاکستان کا استحکام اور عوام کی خوشحالی دہشت گردی کے خلاف عملی جدوجہد اور اسکی کامیابی سے مشروط ہے۔

پاکستان عوامی تحریک نے دہشت گردی، استحصال اور کرپٹ سیاسی نظام کے خلاف جدوجہد شروع کی ہے جو منزل مقصود کے حصول تک جاری رہے گی۔ بھکر سے نکالی جانیوالی ریلی میں پاکستان عوامی تحریک، مجلس وحدت المسلمین اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماء و کارکنان شرکت کریں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کی دہشت گردی کے خلاف نکالی جانیوالی ریلی ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے خلاف تاذہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top