سندھ اور پنجاب کے حکمران گنے کے کاشتکاروں کا استحصال کر رہے ہیں: پاکستان عوامی تحریک

کسانوں سے سرکاری امدادی قیمت پر گنا خریدا جائے، چینی کی قیمت بڑھتی ہے گنے کی کیوں نہیں؟

لاہور (6 فروری2015) پاکستان عوامی تحریک نے سندھ میں گنے کے کاشتکاروں کو حکومت کی اعلان کردہ امدادی قیمت نہ ملنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے حکمران کاشتکاروں کے استحصال میں ایک ہیں۔ مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے عوامی تحریک سندھ کے رہنماؤں مخدوم ندیم ہاشمی، خواجہ شریف اور قیصر اقبال قادری سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک سندھ کے رہنما گنے کے کاشتکاروں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر آواز بلند کریں اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ دار اور کارخانہ دار ذہنیت رکھنے والی حکمران کلاس کاشتکاروں کا استحصال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ میں چینی کی قیمت میں 2 بار اضافہ ہو چکا ہے مگر گنے کی قیمت نہیں بڑھائی جاتی اور اگر بظاہر اعلان بھی کیا گیا ہے تو وہ کسانوں کو ادا نہیں ہو رہی جو کسان اور ان کے بچوں کے ساتھ زیادتی اور زراعت کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمران بھی کسانوں کا استحصال کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں۔ کسانوں کے واجب الادا 60 ارب روپے دبا کر بیٹھے ہوئے ہیں اور بقایا جات مانگنے والے کاشتکاروں کو ملیں بند کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کاشتکاروں کے ساتھ ہے اور ان کے مطالبات کو درست سمجھتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top