دہشت گردی کو کچلنے کیلئے ڈاکٹرطاہرالقادری نے جو تحقیقی فتوی دیا ہے وہ وقت کی ضرورت ہے۔ سہیل رضا

پر امن معاشرے کی تشکیل کی جو ذمہ داری ڈاکٹر طاہرالقادری نے اٹھائی ہے پوری قوم انکے ساتھ ہے
حکمرانوں نے اپنی کرپشن اور خیانت سے محبت وطن بلوچی عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا یا ہے
سہیل رضا کی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر غوث بخش سے ملاقات، طاہرالقادری کی کتاب کا تحفہ دیا

لاہور (7 فروری 2015) منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر غوث بخش باروزئی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی کتاب ’’دہشت گردی اور فتنہ خوارج‘‘ کا تحفہ پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر غوث بخش نے کہا کہ دہشت گردی کو کچلنے کیلئے ڈاکٹرطاہرالقادری نے جو تحقیقی فتوی دیا ہے وہ وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بے باکی سے حق کو بیان کیا ہے اور امت کو فکری رہنمائی دی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا وجود سراپا امن و سلامتی اور محبت ہے اس لیے انکے ایک ایک لفظ سے انسانیت کیلئے محبت اور سلامتی کے رویے پھوٹتے ہیں۔ ڈاکٹر غوث بخش نے سہیل احمد رضا سے ملاقات میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت یابی اور درازی عمر کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے تہذیبوں کے تصادم کی تھیوری کو فتویٰ دیکر رد کر دیا ہے اور دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے عملی رہنمائی دی ہے۔ پر امن معاشرے کی تشکیل کی جو ذمہ داری ڈاکٹر طاہرالقادری نے اٹھائی ہے پوری قوم انکے ساتھ ہے۔ بین المذاہب رواداری، برداشت اور امن کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ سہیل احمد رضا نے سابق وزیر اعلیٰ کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی سیاسی، مذہبی اورسماجی خدمات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو پورے ملک میں دہشت گردی کے تسلسل اور بالخصوص بلوچستان کے حالات پر گہری تشویش ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے عوام کوانکے وہ جائز حقوق فوری ملنے چاہئیں جو پچھلے 67 سالوں سے حکمرانوں نے ان سے چھین رکھے ہیں۔ حکمرانوں نے اپنی کرپشن اور خیانت سے محبت وطن بلوچی عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا یا ہے، حقیقی عوامی جمہوریت کا قیام طاہرالقادری کا مشن ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top