عوامی تحریک کے الیکشن سیل نے پارٹی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

ووٹنگ یکم مارچ کو ہو گی، امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان 22 فروری کو ہو گا‎
ووٹنگ خفیہ بیلٹ پیپر کے ذریعے ہو گی، پاکستان کے 20 شہروں میں پولنگ بوتھ قائم ہوں گے، سیکرٹری الیکشن سیل‎

لاہور (10 فروری 2015) پاکستان عوامی تحریک کے الیکشن سیل نے پارٹی انتخابات کے شیڈول کا با ضابطہ اعلان کر دیا ہے، سیکرٹری الیکشن سیل سید امجد علی شاہ نے بتایا کہ یکم مارچ کو ضلعی و تحصیلی تنظیموں کے عہدیدار(الیکٹورل کالج) مرکزی و صوبائی صدور، سیکرٹری جنرلز سمیت 27 عہدیداروں کو منتخب کریں گے، ووٹنگ خفیہ بیلٹ پیپر کے ذریعے ہو گی اور پاکستان کے 20 شہروں میں پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے جن کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ان میں لاہور، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد، بھکر، سرگودھا، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور، ہزارہ، کوئٹہ، جعفر آباد، حیدر آباد، سکھر، کراچی، راولپنڈی اور گلگت بلتستان شامل ہیں، سیکرٹری الیکشن سیل کے مطابق تحصیل اور ضلع کی تنظیموں نے یونین کونسلوں کی تنظیموں کی مشاورت سے اجلاس منعقد کر کے عوامی تحریک کے پارٹی آئین کے مطابق عہدیداروں کی نامزدگیاں 22جنوری کو مرکزی الیکشن سیل کو ارسال کر دی تھیں جن کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان 20 فروری کو کیا جائے گا۔ امیدواروں کی اہلیت کے حوالے سے انہوں نے بتایا ایسے امیدوار الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہوں گے جنہوں نے کم از کم 15 روز دھرنے میں نہیں گزاریں گے۔ امید واروں کی اہلیت میں تعلیم، تجربہ، تحریک سے وابستگی اور خوش گفتاری کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔‎

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top