‎’’شہباز پولیس‘‘ ہر روز بے حیائی کا نیا ریکارڈ بناتی ہے: سہیل احمد رضا‎

مورخہ: 09 مارچ 2015ء

خواتین کو حقوق دینے کے وزیراعلیٰ کے دعوے راجن پور میں بے نقاب ہو گئے
خاتون کو تھپڑ مارنے والے بدمعاش ڈی ایس پی کو گرفتار کیا جائے، پنجاب میں جنگل کا قانون ہے

لاہور (9 مارچ 2015) پاکستان عوامی تحریک کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے راجن پور میں پولیس کے ڈی ایس پی کی طرف سے خاتون کو تھپڑ مارنے کے شرمناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز پولیس ہر روز بے حیائی کا ایک نیا ریکارڈ بناتی ہے۔ 8 مارچ خواتین کے عالمی حقوق کے موقع پر خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کے سارے دعوے راجن پور میں بے نقاب ہو گئے۔ سہیل احمد رضا نے کہا کہ یوں تو بے گناہ شہریوں کو شہید کرنے والی پنجاب پولیس کے ’’شہباز جوانوں‘‘ سے کوئی بھی توقع رکھی جا سکتی ہے مگر راجن پور میں بے شرمی اور بے حیائی کی حد عبور کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں انٹرفیتھ ہیومن رائٹس کی چیئر پرسن شبنم ناگی ایڈووکیٹ، ثبینہ رفعت، آمنہ بخاری اور عائشہ مبشر و دیگر خواتین موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک روز قبل انٹرنیشنل ویمن ڈے کے موقع پر حکومتی وزراء کے خواتین کے حقوق کے حوالہ سے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔ پنجاب پولیس اپنی وحشت، دہشت اور بربریت کے ذریعے دہشت گرد پیدا کر رہی ہے۔ پولیس کو نکیل ڈالی جائے۔ پولیس نے پنجاب میں کسی شہری کا عزت کے ساتھ سانس لینا بھی دو بھر کر دیا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top