وزیر اعلیٰ پنجاب کی کالعدم تنظیموں سے خط و کتابت کی رپورٹس پر تشویش ہے، عوامی تحریک

مورخہ: 11 مارچ 2015ء

حکومت کی خاموشی سے شکوک و شبہات کو تقویت مل رہی ہے، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

لاہور (11 مارچ 2015) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے القاعدہ اور کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے رابطوں، خط و کتابت اور گفت و شنید کے حوالے سے منظر عام پر آنیوالی رپورٹس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے وزیر اعلیٰ سے منسوب یہ خط و کتابت کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کی جا سکتی، پس پردہ حقائق کامنظر عام پر آنا ناگزیر ہے۔ دہشت گرد تنظیموں سے پنجاب حکومت کے روابط اور خط و کتابت کے معاملے کو نظر انداز کیا گیا تو قومی ایکشن پلان اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد پنجاب حکومت کی پر اسرار خاموشی شکوک و شبہات کو تقویت دینے کا سبب بن رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ روابط کی خبروں کے حوالے سے کوئی حتمی بات کرنا قبل از وقت ہو گا تا ہم میمو گیٹ سکینڈل کی طرزپر ان روابط کی تحقیقات چیف جسٹس صاحبان پر مشتمل کمیشن سے کروائی جائے تا کہ اصل حقائق قوم کے سامنے آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو پہلے ہی سمجھتے ہیں کہ یہ حکمران دہشت گردوں کا سیاسی چہرہ ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top