عوام اور فوج دہشگردوں کے خلاف فیصلہ کن لڑائی لڑ رہے ہیں آخری جیت عوام اور پاکستان کی ہوگی : ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 20 مارچ 2015ء

کراچی میں رینجرز پر حملہ قابل مذمت ہے، جوانوں نے پاکستان کے لیے قابل فخر قربانی دی‎
سول حکومتیں اپنا کردار ادا کرتیں تو ملک دہشگردی کی آگ میں نہ جلتا:سربراہ عوامی تحریک

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کراچی میں رینجرز پر دہشت گردانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اور فوج دہشگردوں کے خلاف فیصلہ کن لڑائی لڑ رہے ہیں آخری جیت عوام اور پاکستان کی ہوگی۔ انہوں نے رینجرز کے شہید اہلکاروں کے حوالے سے کہا کہ ان شہیدوں نے پاکستان کی سربلندی اور عوام کے دائمی سکون کے لیے جانوں کا نذرانہ دیا، یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ بالآخر دہشتگرد، ان کے سرپرست اور سہولت کار عبرت ناک انجام سے دوچار ہونگے۔ پاکستان کی سرزمین ان پر تنگ ہوجائے گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان اور اس کے ذیلی ادارے پاکستان اور اسکے عوام کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔ پاکستان حالت جنگ میں ہے، کاش سول حکومتیں دہشت گردی کے خلاف اپنا کردار ادا کرتیں تو آج ملک دہشت گردی کی آگ میں نہ جل رہا ہوتا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top