عوامی تحریک تاجر ایکشن کمیٹی راولپنڈی کے احتجاجی کیمپ میں بھرپور شرکت کرے گی۔ غلام علی خان

مورخہ: 27 مارچ 2015ء

میٹرو بس منصوبے کے باعث ہزاروں ملازم بے روزگار اور تاجر برادری کے کروڑوں روپے ڈوب گئے

پاکستان عوامی تحریک کے رہنمامیڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، صدر پی پی 14 امجد عباسی، صدر پی پی 11 مقصود عباسی، صدر عوامی یوتھ ونگ وسیم خٹک نے کہا ہے کہ عوامی تحریک عوامی حقوق کی آواز بلند کرنے کے لئے عمل میدان میں ہے، تاجر ایکشن کمیٹی راولپنڈی کے زیراہتمام آج دن کو لگنے والے احتجاجی کیمپ میں بھرپور شرکت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہنگامی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حاجی عبدالغفور، شیخ جاوید عالم، محسن بھٹی ایڈووکیٹ، جاوید اکبر بٹ، راجہ آصف اقبال، اسامہ ناز اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے میں تاخیر کے باعث مری روڈ کی دکانوں میں کام کرنے والے ہزاروں ملازم بے روزگار ہوگئے، کاروبار نہ ہونے کے باعث دکانداروں کے کروڑوں روپے ڈوب چکے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مری روڈ کو فوری طور پر کلیئر کیا جائے ورنہ احتجاج کا سلسلہ مذید طول پکڑ سکتا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top