اوکاڑہ: صحافیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنا موجودہ حکمرانوں کی گھناؤنی عادت ہے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

مورخہ: 30 مارچ 2015ء

اوکاڑہ: پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنا موجودہ حکمرانوں کی گھناؤنی عادت ہے۔ ایک طرف آزادیِ صحافت کی بات کرتے ہیں دوسری طرف صحافت پر قدغن لگاتے ہیں۔ ایسے گھناؤنے کردار کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میڈیا سیل کے کوآرڈینیٹر جی آئی شیخ قادری، آر یو جے پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل، شفیق بھٹی سیکرٹری جنرل سٹی پریس اوکاڑہ، خالد محمود ضلعی آرگنائزر پی اے ٹی اوکاڑہ، ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک قاری مظہر فرید سیال ایڈوکیٹ کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ کی حیثت رکھتا ہے، کرپٹ حکمران علاقائی صحافیوں کے لیے کچھ نہیں کر رہے ہیں، ہم صحافیوں کے تمام مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور پاکستان عوامی تحریک اس دھرنے میں ضرور شرکت کریگی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top