پاکستان عوامی تحریک کے انتخابات مکمل، ڈاکٹر رحیق عباسی صدر، خرم نواز گنڈاپور سیکرٹری جنرل منتخب

ملک بھر میں 161 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے، 80 ریٹرننگ آفیسرز نے انتخاب کروایا
قاضی فیض سیکرٹری اطلاعات، فرح ناز شعبہ خواتین کی مرکزی صدر، شیخ زاہد فیاض ناظم اعلیٰ تنظیمات منتخب

لاہور (8 اپریل 2015) پاکستان عوامی تحریک کے انتخابات کا آخری مرحلہ گزشتہ روز مکمل ہو گیا، انٹراپارٹی الیکشن کمیشن کے سیکرٹری سید امجد علی شاہ نے انتخابی نتائج مرتب کیے جن کا گزشتہ روز آل پاکستان ورکرز کنونشن کے موقع پر سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے باضابطہ اعلان کیا۔ اعلان کے مطابق ڈاکٹر رحیق عباسی مرکزی صدر، خرم نواز گنڈاپورسیکرٹری جنرل، شیخ زاہد فیاض ناظم اعلیٰ تنظیمات، قاضی فیض سیکرٹری اطلاعات، ساجد بھٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن فرح ناز ویمن ونگ کی مرکزی صدر، عرفان یوسف ایم ایس ایم کے مرکزی صدرمنتخب ہوئے، ملک بھر کی تمام تنظیمات نے حق رائے دہی استعمال کیا، 80 ریٹرننگ آفیسرز کی نگرانی میں 161 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے، تمام عمل کی نگرانی براہ راست سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین نے کی جبکہ سٹیئرنگ کمیٹی شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کرتی رہی۔ مرکزی قیادت کے انتخاب میں یونین کونسل کی سطح کے کارکنان کو بھی ووٹ کے استعمال کا حق دیا گیا۔ گزشتہ رات آل پاکستان ورکرز کنونش کے موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے انٹراپارٹی الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنانے کے حوالے سے انتخابی عمل کے تمام مراحل کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ نو منتخب عہدیداروں کو سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری اور چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین نے مبارکباد دی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے شفاف انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے اراکین بالخصوص امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان اور سیکرٹری الیکشن کمیشن امجد علی شاہ اور دیگر اراکین کو پارٹی الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے مبارکباد دی۔‎

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top