یمن ایشو پر پارلیمنٹ کی قرارداد ڈاکٹر طاہرالقادری کے الفاظ اور خیالات پر مشتمل ہے، ترجمان عوامی تحریک

قوم افواج پاکستان کی شکر گزار ہے جس نے حکومت کو اصل حقائق دکھائے اور بند آنکھیں کھولیں
حکومت نے یمن ایشو پر بحث کروا کربرادر اسلامی ملک سعودی عرب کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی‎
اسلامی ملک سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی دوسری رائے نہیں، پاکستان صرف ثالث بنے

لاہور (10 اپریل 2015) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن ایشو پر پارلیمنٹ کی قرارداد ڈاکٹر طاہرالقادری کے الفاظ اور خیالات پر مشتمل ہے، ثالثی کے علاوہ پاکستان کا کوئی کردار نہیں بنتا۔ سعودی عرب کی جغرافیائی سلامتی پر کوئی دوسری رائے نہیں تا ہم حکومت نے یمن ایشو پر بحث کروا کر خوامخواہ برادر اسلامی ملک سعودی عرب کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی اور حکومت کے غیر محتاط رویے کے باعث یمن میں مقیم پاکستانیوں کی زندگیوں کیلئے بھی خطرات پیدا ہوئے، ترجمان نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ایران عالم اسلام کے اہم ملک ہیں۔ اسلام دشمن قوتیں ہمیشہ ان ہی تین ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنیکی سازشیں کرتی رہتی ہیں اور عاقبت نا اندیش حکمرانوں کی وجہ سے بسا اوقات تصادم کے امکانات پیدا ہو جاتے ہیں جنہیں عوام ناکام بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اندر کھاتے کچھ اور ہی سوچ اور پالیسی رکھتے تھے تاہم قوم افواج پاکستان کی شکر گزار ہے جس نے حکومت کے بد مست ہاتھی کو اصل حقائق دکھائے اور بند آنکھیں کھولیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top