ماؤں کا عالمی دن سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہید ماؤں تنزیلہ اور شازیہ کے نام

مورخہ: 09 مئی 2015ء

بچے کی تربیت میں ’’ماں‘‘ کے خصوصی کردار کو اسلام بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے‎
ماں ایک ایسے احساس کا اظہار ہے جس سے دل و دماغ کو سکون ملتا ہے‎
اسلاف کی زندگیوں پر نظر دوڑائیں تو وہ ماں کی محبت میں فنا دکھائی دیتی ہیں
بندے کو اللہ کی محبت سمجھانے کیلئے بھی ماں کی محبت کی مثال دی گئی
ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز کا پیغام

لاہور (8 مئی 2015) منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج پور ی انسانیت پر قدرت کے لازوال تحفہ کی حرمت میں ’’مدرڈے‘‘ منا رہی ہے۔ ماں کا وجود روشنی اور خوشبو ہے، روشنی اور خوشبو کو قید کر کے نہیں رکھا جا سکتا، اس لئے ماں کی محبت کے دائرہ کار میں پوری دنیا سمائی ہوئی ہے۔ اسلام نے خونی رشتوں کے احترام بارے جو تعلیمات دی ہیں انکی اہمیت سے دنیا کا کوئی مہذب معاشرہ انکار نہیں کر سکتا۔ والدین کے ساتھ حسن سلوک اور انکے حقوق کی ادائیگی کو اسلام نے خصوصی اہمیت دی ہے اور بندے کو اللہ کی محبت سمجھانے کیلئے بھی ماں کی محبت کی مثال دی گئی ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ ماؤں کا عالمی دن سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہید ماؤں تنزیلہ اور شازیہ کے نام کرتے ہیں۔ فرح ناز نے اپنے پیغام میں کہا کہ جنت ماں کے قدموں تلے ہے کا مطلب یہ ہے کہ ساری عبادتیں مل کر بھی ماں کی خدمت کے برابر نہیں ہو سکتیں۔ لفظ ماں ایک ایسے احساس کا اظہار ہے جس سے دل و دماغ کو سکون ملتا ہے۔ بچے کی تربیت میں ’’ماں‘‘ کے خصوصی کردار کو اسلام بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ اسلاف کی زندگیوں پر نظر دوڑائیں تو وہ ماں کی محبت میں فنا دکھائی دیتی ہیں۔ حضرت خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ نے والدہ سے محبت اور خدمت کا وہ معیاردے دیا ہے جو انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، اس پر عمل پیرا ہو کر امت مسلمہ خونی رشتوں سے کمزور پڑ جانے والے تعلق کو مضبوط کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے مادیت زدہ معاشرے نے خاندانی نظام کو بری طرح متاثر کر دیا ہے، والدین کی عزت رسم تک محدود ہوتی جا رہی ہے۔ فلاحی ادارے بوڑھے ماں باپ کی پناہ گاہ بنتے جا رہے ہیں اور اولاد دنیا کمانے میں مست ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top