ظالم حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور معاشی دہشت گردی نے نرسز کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ فرح ناز

مورخہ: 12 مئی 2015ء

مقدس پیشہ سے وابستہ حوا کی بیٹیوں کے مطالبات کی شنوائی نہیں ہو رہی
ن لیگ کی حکومت نے قوم کی خدمت کرنے والی بیٹیوں پر لاٹھی چارج کیا‎
مریضوں کا خیال رکھنا محض ایک نوکری نہیں بلکہ بہت بڑا کار خیر ہے
نرسوں کے عالمی دن کے موقع پرمنہاج القرآن ویمن لیگ کا مشاورتی اجلاس‎

لاہور (12 مئی 2015) منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نرسنگ میڈیکل کے شعبہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ تیمارداری اور مریضوں کا خیال رکھنا محض ایک نوکری نہیں بلکہ بہت بڑا کار خیر ہے۔ ن لیگ کی حکومت نے اپنے حقوق کیلئے نکلنے والی قوم کی خدمت کرنے والی بیٹیوں پر کئی بار لاٹھی چارج اور وحشیانہ تشدد کیا۔ بیما ر وں کی مسیحائی کرنے والی نرسوں پر تشدد نے ثابت کر دیا ہے کہ اب ملک کے حالات لُٹیروں کو اقتدار کے ایوانوں سے دور کرنے کا تقاضا کر رہے ہیں۔ موجودہ حکمرانوں نے قوم کی بیٹیوں کو لاہور کی سڑکوں پر رلایا۔ فرح ناز نے کہا کہ نرسوں کے جائز احتجاج سے لے کر آج تک قاتل حکمرانوں کی بے حسی، ہٹ دھرمی قابل شرم ہے۔ حکومت نے نرسوں کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی بجائے ان پر لاٹھی چارج اور تشدد کیا۔ ظالم حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور معاشی دہشت گردی نے نرسز کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ مسیحائی کرنے والی نرسز کا فرعون حکمران استحصال کر رہے ہیں۔ ہماری ان بہنوں کی طرح جب ساری عوام اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکل آئیں گے تو انقلاب ضرور آئیگا، شیطانی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائیگی اور پھر کسی کو بھی اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نہ آنا پڑے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نرسوں کے جائز مطالبات کو فی الفور مانا جائے، مقدس پیشہ سے وابستہ حوا کی بیٹیوں کے مطالبات کی شنوائی نہیں ہو رہی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی ان بہنوں سے اظہار یکجہتی کرتی ہے اور انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔ فرح ناز نے کہا کہ مقدس پیشہ سے وابستہ نرسوں کو کم تنخواہ، ضروریات زندگی کی عدم سہولیات، پک اینڈ ڈراپ کی سہولت، جاب سیکیورٹی کی عدم دستیابی اور دوران ڈیوٹی عدم تحفظ کا سامنا ہے۔ نرس کیلئے سسٹر کا لفظ اس لئے استعمال کیا جاتا ہے کہ ان کی عزت و تکریم میں اضافہ کیا جا سکے۔‎

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top