عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے والے حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے: سید ہدایت رسول قادری

مورخہ: 13 مئی 2015ء

فیصل آباد (13 مئی 2015ء) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم تنظیمات انجینئرمحمد رفیق نجم اور ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے دہشت گردوں کی کراچی میں بس پر فائرنگ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کروڑوں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں اور عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے والے حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے تسلسل کو ملی و قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی ایک منظم سازش ہے۔ مٹھی بھر شر پسند اور انکی سر پرستی کرنیوالے کان کھول کر سن لیں کہ وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہ ہو سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام دہشت گردوں کے ہاتھوں مرنے کی بجائے موجودہ نظام کو موت دینے کیلئے اپنے کردار کو پہچانیں۔ اجتماعی شعور سے ہی ملک میں خوشحالی اور امن کا سورج طلوع ہوسکے گا۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم میاں کاشف محمود، شیخ امین القادری، رانا غضنفر علی، غلام محمد قادری پروفیسر غلام مرتضیٰ، رانا رب نواز انجم، میاں امجد قادری و دیگر نے بھی کراچی میں بس پرفائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top