نارویجن گلوبل پیس اینڈ سیکیورٹی سنٹر کے ڈائریکٹر کا مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن کا دورہ

مورخہ: 16 مئی 2015ء

عالمی امن کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری پوری دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ آرنے سیوراس
نلتر ہیلی کاپٹر حادثے میں نارویجن ایمبسڈر کی ناگہانی موت نے پاکستانی قوم کو سوگوار کردیا۔ سہیل احمد رضا
منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے قابل رشک جدوجہد کررہا ہے

لاہور (16مئی 2015) انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دعوت پر نارویجن گلوبل پیس اینڈ سیکیورٹی سنٹر کے ڈائریکٹر آرنے سیوراس، مسٹر جیمز جونز اور آپریشنل مینجر NCA اسلام آباد رضوان علی نے مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن لاہور کا وزٹ کیا۔ ناروے کے وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ میں سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن، رانا فاروق ڈائریکٹر ریسرچ منہاج القرآن، شہزاد رسول، شیخ آفتاب اور تنویر ہمایوں سے ملاقات کی۔ نارویجن اعلیٰ سطحی وفد نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا۔ سہیل رضا نے منہاج القرآن کی بین الاقوامی سرگرمیوں اور اسکے مختلف شعبہ جات، فورمز کا تفصیلی تعارف کرایا۔

نارویجن وفد کے سربراہ آرنے سیوراس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین المذاہب رواداری کے فروغ، عدم برداشت کے رویوں، دہشت گردی کے خاتمے اور عالمی امن کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی نتیجہ خیز کاوشوں کو ہمیشہ سے سراہتے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد دنیا میں قیام امن کیلئے یقینا سنگ میل ثابت ہوگی۔ آرنے سیوراس نے کہا کہ قیام امن کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کو ساری دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ہم بھی انکی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا نے وفد کو امن، محبت اور مذاہب کے مابین رواداری و ہم آہنگی کیلئے عملی کا شوں اور کوششوں پر مبنی ویڈیو ڈاکومنٹری کے ذریعے بریفنگ دی۔ انہوں نے اس موقع پر نلتر ہیلی کاپٹر حادثے میں نارویجن ایمبسڈر کی ناگہانی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک سانحے نے پاکستانی قوم کو سوگوار کر دیا ہے۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے نارویجن حکومت سے خط کے ذریعے تعزیت کی ہے۔ سہیل رضا نے نارویجن وفد کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی کتب اور سی ڈیز کے تحائف دئیے۔

سہیل رضا نے وفد کو بتایا کہ منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کی کاوشوں وجہ سے کئی بار دنیا بھر کے امن پسند ایک چھت تلے جمع ہوئے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اب دنیا بھر کے امن پسند متحرک ہوچکے ہیں اور یہ یقینا تحریک منہاج القرآن کا اعزاز ہے۔ سہیل رضا نے وفد کو بتایا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے ہزاروں لیکچرز، سینکڑوں تصانیف سے لوگ علمی پیاس بجھا رہے ہیں۔ آرنے سیوراس نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے لیکچرز اور تصانیف پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کو دانشور طبقہ کیلئے قیمتی اثاثہ قرار دیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top